کیپ ٹاؤن(سپورٹس لنک رپورٹ) کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے ورلڈ کپ میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کو پیش نظر رکھتے ہوئے پوری ٹیم مینجمنٹ کو تحلیل کرنے کے ساتھ ساتھ ہیڈکوچ اوٹس گبسن کو بھی عہدے سے فارغ کر دیا۔ حال ہی میں انگلینڈ میں منعقدہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں جنوبی افریقن ٹیم کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی تھی اور وہ 9 میں سے صرف 3 میچز جیت سکی تھی۔ کرکٹ ساؤتھ افریقہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی کو پیش نظر رکھتے ہوئے پوری ٹیم مینجمنٹ کو تحلیل کرنے کے ساتھ ساتھ ہیڈکوچ اوٹس گبسن کو بھی ریلیز کر دیا گیا ہے۔ سی ایس اے حکام کا کہنا ہے کہ ہم فٹ بال سٹائل سٹرکچر بنانا چاہتے ہیں اور ایسا مینجر مقرر کریں گے جو خود اپنے کوچنگ سٹاف اور تینوں فارمیٹس کیلئے کپتانوں کا چناؤ کر سکے گا۔ اس کے علاوہ میڈیکل سٹاف اور انتظامیہ بھی انہیں رپورٹ کرے گی۔