گلوبل ٹی ٹوئنٹی ; پاکستان کے عباس آفریدی نے ہیٹ ٹرک سمیت 5 وکٹیں حاصل کرلیں۔

 

کینیڈا کی گلوبل ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے عباس آفریدی نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کے ہوش ٹھکانے لگا دیے۔

گلوبل ٹی ٹوئنٹی کی ٹیم مونٹیریال ٹائیگرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے عباس آفریدی نے وینکوور کیخلاف ہیٹ ٹرک سمیت 5 وکٹیں حاصل کرلیں۔

عباس آفریدی نے کوربن بوش، رسی ون ڈرڈسن اور نجیب زدران کو آؤٹ کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ میچ کے دوران 22 سالہ عباس آفریدی نے فیبیئن ایلین اور ورتیا اروند کی وکٹیں بھی حاصل کیں۔ فاسٹ بولر نے اپنے 4 اوورز میں مجموعی طور پر 29 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

error: Content is protected !!