لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) چیئرمین نیب نے سابق سپورٹس منسٹر رانا مشہور کی گرفتاری کے پروانے جاری کردیئے مزید گرفتاریوں کے امکانات….تفصیلات کے مطابق مشہور زمانہ پنجاب یوتھ فیسٹول کرپشن کیس میں چیئرمین نیب نے سابق سپورٹس منسٹر رانا مشہور کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیئے.مزکورہ وارنٹ نیب پنجاب کی سفارش پر جاری کئے گئے.اس سے قبل یوتھ فیسٹول کرپشن کیس میں سابق ڈی جی پنجاب سپورٹس بورڈ عثمان انور,پنجاب سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر طارق وٹو,ڈائریکٹر ایڈمن ظہور احمد,ولایت شاہ کے علاوہ دیگر ملزمان پہلے ہی ریمانڈ پر جیل منتقل ہیں جہاں تفتیش جاری ہے.زرائع کے مطابق پنجاب یوتھ فیسٹول کرپشن کیس میں مبینہ طور پر ملوث مزید افسران ، ٹھیکیداروں کے ساتھ ساتھ مبینہ طور پر ان گیمز کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے والے صوبائی اولمپک اور صوبائی سپورٹس ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں کو گرفتار کئے جانے یا شامل تفتیش کئے جانے کے وسیع مکانات ہیں.جبکہ گرفتاری سے بچنے کیلئے افسران ، ٹھیکیدار اور صوبائی سپورٹس ایسوسی ایشنز کے عہدیدران ادھر ادھر بھاگتے دکھائی دے رہے ہیں.نیب لاہور کی جانب سے جس انداز میں مشہور زمانہ پنجاب یوتھ فیسٹول کرپشن کیس کی جانچ پڑتال اور ملزمان کو گرفتار کیا جارہا ہے.اس سے امید کی جارہی یے کہ ملزم افسران اور ٹھیکیداروں کی جانب سے لوٹی ہوئی قومی کی دولت واپس آئے گی. نیب کی اس کاروائی کو لیکر سپورٹس سے حقیقی پیار کرنے والے بہت خوش ہیں کیونکہ نیب کی اس کاروئی سے مستقبل میں پنجاب سپورٹس بورڈ کے اند اور باہر سپورٹس مافیاز سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے جان چھوٹ جائےکے امکانات پیدا ہو گئے ہیں ، پنجاب میں کھیلوں کی دنیا سے منسلک کھلاڑی اور آفیشلز کی ایک بڑی تعداد سپورٹس مافیاز کے خلاف اس کاروائی پر بہت خوش ہے اور اس معاملہ کی تحقیقات کی وسعت سابق دور میں صوبہ بھر میں اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے غیر معیاریی پراجیکٹس کے معاملہ کی تحقیقات کی بھی خواہشمند ہے جنکی نگرانی سابق رکن اسمبلی حنیف عباسی نے کی تھی.