مشیر کھیل پنجاب فاسٹ بولر وہاب ریاض نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

 

کرکٹر وہاب ریاض نے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے اپنے مداحوں کو کرکٹ کو خیرباد کہنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وہاب ریاض نے کہا کہ میں نے انٹر نیشل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے

 

وہاب ریاض نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) فیملی کوچز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، مینٹورز ساتھیوں فینز اور ہر کسی کا جس نے مجھے اسپورٹ کیا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

 

مشیر کھیل پنجاب اور فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ناقابل یقین سفر کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونیکا فیصلہ کیا ہے۔

 

 

واضح رہے کہ فاسٹ بولر وہاب ریاض 27ٹیسٹ، 91 ون ڈے اور 36 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

 

 

 

 

error: Content is protected !!