پاکستان کرکٹ بورڈ قومی ٹیم کیلئے کسی غیر ملکی کوچ کی خدمات نہ لے،سرفراز نواز

لاہور( سپورٹس لنک رپورٹ )سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ قومی ٹیم کے لیے کسی غیر ملکی کوچ کی خدمات نہ لے۔ایک انٹرویو میں سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے کہا کہ پی سی بی ڈپارٹمنٹل ٹیموں کو قائد اعظم ٹرافی جیسے فرسٹ کلاس ایونٹ میں نہیں تو کم از کم قومی ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی ایونٹس میں کھیلنے کی اجازت دے۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے غیر ملکی کوچز طویل عرصے کے لیے پاکستان میں بہت کم قیام کرتے ہیں جو ملک کے لیے فائدہ مند نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ غیر ملکی کوچز ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھا کھیلنے والے کھلاڑیوں اور ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے مختلف شہروں میں زیادہ سفر کے لیے بھی راضی نہیں ہوتے۔اس لیے کوئی غیر ملکی کوچ یا سٹاف رکھنے کی ضرورت نہیں ہے قومی کوچز کو ترجیح دینی چاہیے جو ہر قسم کے حالات سے واقف ہوتے ہیں ۔

error: Content is protected !!