سری لنکن ٹیم کے دورہ سے بین الاقوامی کرکٹ بحال ہو گی،تیمور خان بھٹی

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان وسیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ سری لنکا کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان پوری دنیا کے لئے واضح پیغام ہے کہ پاکستان کھیلوں کے لئے محفوظ ملک ہے، جمعرات کے روز اپنے بیان میں انہوں نے مہمان سری لکن کرکٹ ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ ایک روزہ انٹرنیشنل اور ٹی 20میچز کی سریز سے پاکستان میں نہ صرف بین الاقوامی کرکٹ بحال ہوگی بلکہ دوسرے کھیلوں کو بھی فروغ ملے گا، سری لنکا کرکٹ ٹیم سے قبل ویسٹ انڈیز، کینیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیمیں بھی پاکستان میں آکر کھیل چکی ہیں

صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان وسیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے مزید کہا ہے کہ پاک سری لنکا کرکٹ سیریزمیں قومی کرکٹ ٹیم بہترین کھیل کا مظاہرہ کرے گی جس سے شائقین اچھی کرکٹ سے لطف اندوز ہوں گے، پاکستان میں کرکٹ کا مستقبل روشن ہے، ہمارے سٹار کھلاڑی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے پاکستان کو کامیابی دلائیں گے، صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان وسیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے مزید کہا ہے کہ ہمارے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے،وہ اپنے ٹیلنٹ سے پاکستان کا نام دنیا میں روشن کررہے ہیں، انشاء اللہ بہت جلد پاکستان ہاکی، سکواش اور دیگر کھیلوں میں دوبارہ اپنا مقام حاصل کرلے گا۔

error: Content is protected !!