قومی کرکٹ ٹیم کاپری سیزن کیمپ 22اگست سے شروع ہو گا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پی سی بی کے زیراہتمام پری سیزن کیمپ کیلئے کھلاڑیوں نے رپورٹ کردی، 20کھلاڑیوں کوکیمپ میں طلب کیا گیا تھا، سابق کپتان مصباح الحق کوکیمپ کمانڈنٹ مقررکیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پری سیزن کیمپ کیلئے کھلاڑیوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کردی، کیمپ کا آغاز22 اگست سے ہوگا،پی سی بی نے 20کھلاڑیوں کوکیمپ میں مدعو کیا ہے

سرفرازاحمد، یاسرشاہ سمیت سینٹرل کنٹریکٹ کیحامل 14کھلاڑی شامل ہیں۔بابراعظم، فخرزمان، عماد وسیم ،محمد عباس اورمحمد عامر کوکانٹی کی وجہ سیچھوٹ دی گئی ہیجبکہ حسن علی اپنی شادی کی وجہ سے چھبیس اگست کوکیمپ جوائن کریں گے،آصف علی، بلال آصف، افتخاراحمد، میرحمزہ، راحت علی اورظفرگوہرکو بھی طلب کیا گیا ہے۔سابق کپتان مصباح الحق کو کیمپ کمانڈنٹ مقررکیا گیا ہے،کھلاڑی 20اور21اگست کوفٹنس ٹیسٹ دیں گے۔

تعارف: newseditor