متحدہ عرب امارات کے کرکٹ گراونڈ اسپنرز کے لئے موزوں ہیں : قیس احمد

متحدہ عرب امارات میں تیرہ جنوری سے شروع ہونے والی ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی میں چھ ٹیمیں شامل میں جن میں اڈانی گلف جائنٹس ایک نمایاں ٹیم ہے جو اپنا پہلا میچ پندرہ جنوری کو کھیلے گی ٹیم میں دنیا کے مختلف کرکٹرز شامل ہیں انہیں میں افغانستان کے قیس احمد بھی شامل ہیں جو آئی ایل ٹی کھیلنے کے لئے پرجوش ہیں اس حوالے سے قیس احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کھیلنا آسان نہیں ہو گا کیونکہ دنیا کے بہترین کھلاڑی اس میں کھیل رہے ہیں اور ان کے مابین سخت مقابلہ جات متوقع ہیں جس سے شائقین کرکٹ کو بہترین کھیل دیکھنے کا موقع ملے گا قیس احمد کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں پہلے سے کھیل رہا ہوں اور شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میرا پسندیدہ مقام ہیںاور آئی ایل ٹی کے لئے موسم اور پچز بہترین ہیں اور مجھے امید ہے کہ اسپنرز کے لئے یہاں گیند بازی موزوں ترین ہے اس سے اچھے نتائج حاصل ہوں گے ۔ راشد خان کے حوالے سے کئے گئے ایک سوال کے جواب میں قیس احمد کا کہنا تھا کہ راشد خان اور محمد نبی کے ساتھ ساتھ کھیلنے کے دوران سیکھنے کو بہت کچھ ملتا ہے خصوصا راشد خان نئے کھلاڑیوں کی اپنے سابقہ تجربات کی روشنی میں رہنمائی کرتے ہیں جو ہمیشہ فائدہ مندثابت ہوئی ہے ۔

 

گلف جائنٹس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے قیس احمد کا کہنا تھا کہ اڈانی گلف جائنٹس کا اسکواڈ متوازن اور تجربہ کار ہے ہم پر امید ہیں کہ آئی ایل ٹی کے افتتاحی سیزن میں بہترین کارکردگی دکھائیں گے اور گلف جائنٹس ٹائیٹل کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوگی ۔گلف جائنٹس اسکواڈمیں جیمز ونس (کپتان)، شمرون ہیٹمائر، کرس جارڈن، کرس لین، ٹام بینٹن، ڈومینک ڈریکس، ڈیوڈ ویز، لیام ڈاسن، جیمی اوورٹن، قیس احمد، رچرڈ گلیسن، اولی پوپ، ریحان احمد، سی پی رضوان، آیان افضل خان، سنچت شرما، اور اشونتھ والتھپاشامل ہیںیاد رہے ایڈانی اسپورٹس لائن معروف کاروباری ادارے ایڈانی گروپ کا حصہ ہے جو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر کھیلوں کے فروغ کے لئے کام کر رہا ہے اور ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی امارات کی مقامی لیگ ہے جسے آئی سی سی کثیرسالہ منظوری حاصل ہے اور لیگ کے افتتاحی ایڈیشن کا آغاز رواں ماہ دبئی سے ہو گا۔ حال ہی میں گلف جائنٹس نے ٹیم جرسی لانچ کی جس میں سنہری رنگ اور امارات کے قومی پرندے فالکن کو نمایاں طور پر دکھایا گیا ہے۔

error: Content is protected !!