انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ایشز ٹیسٹ 26اگست سے شروع ہوگا

لیڈز (سپورٹس لنک رپورٹ)انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ جمعرات26اگست سے لیڈز میں شروع ہو گا،

آسٹریلوی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ایشز ٹیسٹ سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے۔شیڈول کے مطابق آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ایشز ٹیسٹ میچ جمعرات سے 26اگست تک لیڈز کے مقام پر کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ 4سے 8ستمبر جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 12سے 16ستمبر تک کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ

آسٹریلیا نے میزبان ٹیم کو پہلے ایشز ٹیسٹ میچ میں 251رنز سے شکست دی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا گیا دوسرا ایشز ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا۔

error: Content is protected !!