پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین میں نیا کیا ہے؟

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا نیا آئین جاری کر دیا گیا، جس کا وفاقی حکومت نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔وفاقی کابینہ نے پی سی بی کے نئے آئین کی منظوری رواں ماہ دی تھی،

آج اس کے ساتھ ہی نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نئے آئین کے تحت چیئرمین پی سی بی کو ہٹانے کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان کے اختیارات ختم ہو گئے، پی سی بی کے 2014ء کے آئین میں وزیر اعظم کے پاس بطور پیٹرن یہ اختیارات موجود تھے۔نئے آئین کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کرکٹ بورڈ کو پالیسی گائیڈ لائن دے سکیں گے،

چیئرمین کی برطرفی اور گورننگ بورڈ کو تحلیل کرنے کا پارٹ 7 مبینہ طور پر آئین سے نکال دیا گیا ہے۔نئے آئین میں پی سی بی کے چیئرمین کو مزید با اختیاربنایا گیا ہے، چیئرمین پی سی بی نئے آئین کے تحت بورڈ آف گورنرز کو جوابدہ ہوں گے۔واضح رہے کہ ماضی میں نجم سیٹھی، ذکاء اشرف کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدے سے وزیر اعظم کی ہدایت پر ہٹایا جا چکا ہے۔

تعارف: newseditor