سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب اسد اللہ فیض کاپیرا اتھلیٹ نعیم مسیح کو اسلامک پیرا اولمپک گیمز میں شرکت کے لئے مالی معاونت کا اعلان

سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب اسد اللہ فیض نے پیرا اتھلیٹ نعیم مسیح کو اسلامک پیرا اولمپک گیمز میں شرکت کے لئے مالی معاونت کا اعلان کر دیا ہے، جمعرات کے روز سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب اسد اللہ فیض سے پنجاب سٹیڈیم میں پیرا اتھلیٹ نعیم مسیح نے ملاقات کی اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس ندیم قیصر اور غفار گجر بھی موجود تھے 9 اگست سے ترکی میں اسلامک پیرااولمپک گیمز منعقد ہورہے ہیں

 

سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب اسد اللہ فیض نے پیرا اتھلیٹ نعیم مسیح کی مالی ماونت کے ساتھ اس کی ٹر یننگ کا بھی اعلان کیاہے اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس پنجاب نے کہا ہے کہ نعیم محنتی اور ٹیلنٹڈ نوجوان ہے

اسلامک پیرااولمپک گیمز 2022ء میں شرکت کے لئے محکمہ سپورٹس پنجاب ائیر ٹکٹ اور کوچنگ کیمپ کے حوالے سے ہرممکن اقدامات کرے گا۔محکمہ سپورٹس پنجاب تمام نوجوان کھلاڑیوں کے لئے مساوی مواقع فراہم کررہا ہے۔

error: Content is protected !!