جشن آزادی فٹ سال‘ شہداکلب نے فاتح ٹرافی اپنے نام کرلی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں جارہی جشن آزادی سندھ فٹ سال چیمپئن شپ کا فائنل شہدا اسپورٹس کلب ٹنڈوجام کی ٹیم نے جیت لیا مہمان خصوصی غلام محمد خان،غلام محی الدین قریشی اور اطہر علی خانزادہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ سندھ فٹ سال ایسوسی ایشن کی جانب سے

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے فٹ سال کورٹ میں جارہی جشن آزادی سندھ فٹ سال چیمپئن شپ کا فائنل شہدا اسپورٹس کلب ٹنڈوجام اور فرینڈز فٹ سال کلب ٹنڈوجام کے مابین کھیلا گیا جو کہ شہدا اسپورٹس کلب ٹنڈوجام نے  4۔7 سے جیت لیا شہدا اسپورٹس ٹنڈوجام کے کھلاڑی ہنزلہ راجپوت نے 4 اور شہباز نے 3 گول اسکورکئے ۔فائنل کے مہمان خصوصی پاکستان ایس ایف اے کے سیکرٹری و پی بی ایف کے نائب صدر غلام

محمد خان جبکہ اعزازی مہمان رجسٹرار سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام ،غلام محی الدین قریشی، پیٹرن ان چیف سندھ فٹ سال ایسوسی ایشن اطہر علی خانزادہ نے کھلاڑیوں میں ونر رنر ٹرافی سمیت انفرادی انعامات تقسیم کئے۔

اس موقع پرسندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے پروجیکٹ ڈائریکٹر اعجاز سومرو۔ایڈیشنل ڈائریکٹر شوکت سانگی۔طاہر خانزادہ ۔عبدالمومن راخپوت۔غلام مرتضی چانڈیو،محمد اختر آرائیں سمیت کھلاڑیوں وشائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی غلام محمد خان نے کہا جشن آزادی کے موقع پر سندھ فٹ سال ایسوسی ایشن کا کامیاب چیمپئن شپ کا انعقادقابل تحسین اقدام ہے۔ اس سے فٹ سال کھیل کو مزید فروغ حاصل ہو گا مہان خصوصی نے وزیر اعلی سندھ سے اپیل کی سندھ زرعی

یونیورسٹی ٹنڈوجام میں آسٹروٹرف بچھانے کے اقدامات کوسابق صوبائی وزیر کے وعدے کے مطابق یقینی بنایاجائے۔آرگنائزنگ سیکریٹری انوار حسین خانزادہ نے کہا کہ اس چیمپئن شپ میں حیدرآباد سکھر نواب شاہ میرپور خاص بدین ٹنڈوالہیار سانگھڑ کی 24 سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا جس کا مقصد سندھ میں فٹ سال کو فروغ دینا ہے۔ آرگنائزنگ سیکریٹری کا کہناتھا کہ اندرون سندھ فٹ سال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اگر

سرکاری سرپرستی ہمیں حاصل ہو تو یہاں سے فٹ سال کا بہترین ٹیلنٹ سامنے آسکتا ہے۔ریفری کے فرائض حاجی صغیر راجپوت۔عبدالتوحید عرف چھوٹو  وسیم راجپوت کامل حنیف راجپوت اورعتیق الرحمن نے انجام دئے۔

تعارف: newseditor