سینٹ جونز(سپورٹس لنک رپورٹ) بھاری بھرکم کرکٹر راہکیم کورنویل وزن کم کرنے کیلئے بورڈ کی جانب سے خصوصی ڈائٹ پلان ترتیب دیا گیا تھا جس کی بدولت وہ 6 ماہ میں 10کلوکی کمی لا سکے۔ویسٹ انڈین ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل
بھاری بھرکم کرکٹر راہکیم کورنویل اپنے آبائی علاقے میں جمبو کے نام سے مشہور ہیں، ان کا اس وقت وزن 140کلوگرام ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ وزن کم کرنے کیلئے بورڈ کی جانب سے خصوصی ڈائٹ پلان ترتیب دیا گیا تھا جس کی بدولت وہ 6 ماہ میں 10کلوکی کمی لا سکے۔
راہکیم کو بھارت کے خلاف جمعرات سے شروع ہونے والی 2ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، اگر وہ میدان میں اترے تو انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والے سب سے بھاری بھرکم پلیئر ہوں گے۔ سابق پاکستانی لیگ اسپنر مشتاق احمد نے بھی انھیں قیمتی مشوروں سے نوازا ہے۔