قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی سدرہ امین نیوزی لینڈ کے خلاف سنچری سکور کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر بن گئی

 

قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی سدرہ امین نیوزی لینڈ کے خلاف سنچری سکور کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر بن گئی ہیں۔

انہوں نے منگل کو کوئنزلینڈ میں نیوزی لینڈ ویمن کے خلاف کھیلے گئے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں سنچری سکور کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے سدرہ امین نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لئے اچھی تھی، میری یہی کوشش تھی کہ اپنی اننگز کو طویل بنائوں، یہ میری چوتھی سنچری تھی، نیوزی لینڈ کے خلاف سنگ میل حاصل کرنا اعزاز ہے تاہم ٹیم فتح حاصل کرتی تو زیادہ اچھا ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ میری یہی کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ رنز کروں جس سے ٹیم کو فائدہ ہو۔ ڈیانا اور ندا ڈار کی کمی محسوس ہوئی، ان کی فارم بھی اچھی تھی۔

انہوں نے کہا کہ جن کھلاڑیوں کو میچ کھیلنے کا موقع ملتا ہے ان کی یہی کوشش ہونی چاہیے کہ وہ پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کریں۔

 

 

 

error: Content is protected !!