بلوچستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام دو روزہ تھروبال بوائز اینڈ گرلز میچز کا انعقاد.

 

 

کوئٹہ، بلوچستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے دو روزہ تھروبال بوائز اینڈ گلز میچ تھروبال گراؤنڈ میں منعقد کرائے گئے۔ جس میں چھ گلز سکول جبکہ چھ بوائز کالج اور کلب کے ٹیموں نے شرکت کی۔ میچز میں کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا

 

اور بڑی تعداد میں شائقین نظر آئیں جنہوں نے اپنے من پسند کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ گلز سکول اور بوائز کالج کے فائنل میچ آج کھیلے گئے ۔ گلز میں سیمی فائنل لیڈی سنڈیمن اور چشمہ کلی شابو کے مابین کھیلا گیا جس میں کلی شابو نے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرا سیمی فائنل فاطمہ جناح میٹروپولیٹن اور چشمہ خدو کے مابین کھیلا گیا

 

جس میں فاطمہ جناح نے چشمہ خدو کو مات دے کر فائنل میں رسائی کی تھی۔ فائنل میچ فاطمہ جناح میٹروپولیٹن گلز ھائی سکول اور کلی شابو کے مابین کھیلا گیا جس میں فاطمہ جناح میٹروپولیٹن ونر اور رنر میں کلی شابو کی ٹیم رہی۔ اس طرح بوائز کے مابین بہترین مقابلے ہوئے جس میں ڈی ایچ اے اور بلوچستان کلب نے رسائی حاصل کی تھی

جس میں بلوچستان اکیڈمی نے بہترین کارکردگی کے بعد ڈی ایچ اے کی ٹیم کو مات دے کر فائنل اپنے نام کیا۔ ایونٹ کے مہمان خاص میڈم ذولیخہ کریم پرنسپل فیزیکل کالج، لیکچرار فیزیکل سر عبدالنبی ،

لیکچرار فیزیکل کالج جاوید صاحب،ایلیمنٹری کالج کے حبیب صاحب، میڈم زینب صاحبہ ، آرگنائزر بلوچستان تھروبال ایوسیشن کی صدر اور بلوچستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مس آختر صاحبہ اور دیگر کوچز تھے۔

ایونٹ کے اختتام پر چیف گیسٹ نے تمام آفیشلز اور کوچز میں شیلڈ تقسیم کئے گئے جبکہ مس آختر صاحبہ نے مہمان خاص کو شیلڈ پیش کیا۔

 

 

error: Content is protected !!