سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم نے قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کیلئے درخواست دیدی

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے عہدے کے لیے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم نے درخواست دے دی۔ذرائع نے بتایا کہ محمد وسیم پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کے بیٹنگ کوچ بھی ہیں۔اس کے علاوہ وہ سویڈن کی قومی ٹیم کی بھی کوچنگ کرچکے ہیں۔بیٹنگ کوچ کے لیے فیصل اقبال نے بھی پی سی بی کو درخواست دے رکھی ہے۔اس سے قبل سابق کپتان مصباح الحق نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کرکٹ کمیٹی سے استعفی دے دیا جس کے بعد انہیں ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے سب سے مضبوط امیدوار تصور کیا جارہا ہے۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق مصباح الحق نے کمیٹی رکن کی حیثیت سے استعفی ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان سے ملاقات کے دوران پیش کیا۔مصباح الحق کا کہنا ہے کہ انہوں نے قومی کرکٹ کے ہیڈ کوچ کے لیے آج باضابطہ طور پر درخواست جمع کرائی ہے۔کچھ روز قبل مصباح الحق نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا تھا کہ وہ ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے درخواست دینے سے قبل کرکٹ کمیٹی سے استعفی دیں گے۔دوسری جانب ماضی کے عظیم گیند باز وقار یونس بھی قومی ٹیم کا بولنگ کوچ بننے میں دلچسپی ظاہر کرچکے ہیں۔

تعارف: newseditor