ایشین اوپن تائیکو انڈو چیمپئن شپ یکم نومبر سے اسلام آباد میں شروع ہو گی.

 

پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیراہتمام پانچویں کومبیکس ایشین اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ

یکم نومبر سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم میں شروع ہو گی۔

 

پیر کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر)وسیم جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان آرمی کے تعاون سے کھیلوں کا انعقاد قابل فخر کاوش ہے،

پانچویں کومبیکس ایشین تائیکوانڈو اوپن چیمپئن شپ یکم سے 5 نومبر تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہوگی چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب 2 نومبر کو ہوگی جبکہ اختتامی تقریب 5 نومبر کو ہوگی

لیاقت جمنازیم میں کھیلے جانے والے میگا ایونٹ میں دنیا بھر سے تائیکوانڈو کھلاڑی حصہ لیں گے ایونٹ میں پاکستان کی مختلف ٹیموں سمیت افغانستان، بحرین، برازیل، مصر، جرمنی، برطانیہ، انڈونیشیا، ایران، عراق، اردن، قازقستان، کویت، لکسمبرگ، مونٹی نیگرو، نیپال، نیدرلینڈ، عمان، فلسطین، جمہوریہ کوریا، سعودی عرب، سربیا، ترکی، متحدہ عرب امارات، ازبکستان اور ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن کے کھلاڑی ایکشن میں نظرآئیں گے

 

ایونٹ کی تفصیلات کے حوالے سے اسلام آباد کے سرینا ہوٹلز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے کہا کہ پانچ دنوں کے دوران، 500 سے 600 کھلاڑی کییروگی اور پومسے ایونٹس کے گولڈ اور مختلف میڈلز کیٹیگریز کے لیے مقابلہ کریں گے کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کامزید کہنا تھا

کہ ایشین تائیکوانڈو یونین (اے ٹی یو) کے صدر پروفیسر کیو سیوک لی پہلی بار پاکستان میں کسی ایونٹ میں آئے ہیں جو ہمارے لئے باعث اعزاز ہے ایونٹ کے دوران ہمارے کھلاڑی اپنے بین الاقوامی ہم عصروں کے ساتھ مقابلے میں بہت کچھ سیکھیں گے

ایشین تائیکوانڈو یونین (اے ٹی یو) کے صدر پروفیسر کیو سیوک لی کاکہنا تھا کہ پاکستان کھلاڑی خداد صلاحیتوں سے مالامال ہے اور بین الاقوامی سطح کے مقابلوں کا پاکستان میں انعقاد خوش آئند ہے

پی ٹی ایف کے سی ای او عمر سعید نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں انٹرنیشنل پلیئرز کی پاکستان آمد سے ملک کا مثبت تاثر پوری دنیا میں جائے گا پی ٹی ایف نے گزشتہ سال بھی پاکستان میں چوتھے ایشین اوپن کا کامیابی سے انعقاد کیا تھا

کھیلوں کے ذریعے پاکستان کے مثبت امیج کو فروغ دیا جائے گا کومبیکس اسپورٹس کے جنرل مینیجر زبیر ماچا کاکہنا تھا کہ ان کا ادارہ تائیکوانڈو سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ کیلئے اپنا بھرپورکردار ادا کرتا رہے گا

اس موقع پر اے ٹی یو کی سینیئرڈائریکٹر جی یو کم اور پی ٹی ایف کے سیکریٹری جنرل مرتضی بنگش بھی موجود تھے

 

 

 

 

 

error: Content is protected !!