فیفا ورلڈ کپ 2026 ء کوالیفائرز راؤنڈ 2 ; اردن کی فٹبال ٹیم 19 مارچ کو اسلام آباد پہنچے گی

فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ 2 پاکستان بمقابلہ اردن

پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے اردن فٹبال ٹیم کو ویزے جاری

پی ایف ایف کی جانب سے اردن فٹبال ایسوسی ایشن کو بھی آگاہ کر دیا گیا

اسلام آباد ؛ نوازگوھر

فیفا ورلڈ کپ 2026 ء کوالیفائرز راؤنڈ 2 میں شرکت کیلئے اردن فٹبال ٹیم کو ویزے جاری کردیئے گئے۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اردن فٹبال ایسوسی ایشن کو آگاہ کردیا گیا جبکہ اردن دفتر خارجہ کی جانب سے ٹیم کو ویزے بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔

اردن کی فٹبال ٹیم 19 مارچ کو اسلام آباد پہنچے گی، پاکستان اور اردن کی فٹبال ٹیم کے درمیان مقابلہ 21 مارچ کو جناح

سٹیڈیم میں شیڈول ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ دن 2 بجے کھیلا جائیگا۔

error: Content is protected !!