سوکا ورلڈ کپ‘کیون ریویزکی زیرنگرانی کوئٹہ میں اوپن ٹرائیلز مکمل

کراچی (ریاض احمد) ورلڈ گروپ کے زیر نگرانی دوسرا سوکا ورلڈ کپ میں دنیائے فٹبال کی عظیم ٹیموں کیخلاف نبردآزما ہونے کیلئے پاکستان کی ایک مضبوط ٹیم کی تشکیل کیلئے لیثررلیگز نے یوکے سے تعلق رکھنے والے ایک تجربہ کار اور یوئیفا’اے‘ لائسنس کوچ کیون ریویز کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔کیون ریوز کو فٹبال ٹیموں کی کوچنگ کا وسیع تجربہ ہے ۔ وہ ماضی میں یوکے کے نامور فٹبال کلبوں مانچسٹر یونائیٹڈ اور اسٹاک سٹی کیلئے بھی کام کرچکے ہیں۔ پاکستان سوکا ٹیم کو مضبوط بنانے کیلئے اسلام آباد، لاہور،کوئٹہ اور کراچی میں اوپن ٹرائیلز کے زریعہ مزید کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔جولیثررلیگز نیشنل چمپئن ٹیم کا حصہ ہونگے۔پہلے مرحلہ میں اسلام آباد کے جناح اسپورٹس کمپلیکس میں ٹرائیلز کا انعقاد ہوا جہاں کے پی کے ، گلگت بلتستان اور اسلام کے کھلاڑیوںنے حصہ لیا۔مجموعی طور پر 300سے زائد کھلاڑی ٹرائیلز کیلئے گراؤنڈ میں موجود تھے۔ لاہور میں فیم کلب گراؤنڈ، ماڈل ٹاؤن پر 400سے زائد بچوں نے ٹرائیلز میں حصہ لیا۔ جو پنجاب کے 24شہروں سے لاہور ٹرائیلز میں شرکت کیلئے آئے تھے۔ کوئٹہ میں 24اور25اگست کو دو گراؤنڈ زجی آر اوفٹسال گراؤنڈ اور رائل اسپورٹس سٹی گراؤنڈ(ہزارہ ٹاؤن)پر ریجنل منیجر محمد سردار نے اہتمام کیا تھا ۔ جہاں برطانوی کوچ کیون ریویزکی معاونت کیلئے پاکستان کے سپر اسٹارز لیجنڈری فٹبالرز کلیم ا ﷲ، عیسیٰ خان، گوہر زمان اور سعد اﷲ بھی موجود تھے۔ ٹرائیلز میں بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، کچلاک، لورالائی، ہرنائی، ڈیرا بگٹی، سوراب، مچھ، قلعہ سیف اﷲ، قلات، خضدار، چمن، پشین اور قلعہ عبداﷲسے 500سے زائد کھلاڑیوںنے حصہ لیا۔پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں نے ٹرائیلز کو شاندار انداز میں کور کیا۔برطانوی کوچ کیون ریویز نے بڑی تعداد میں کھلاڑیوں کی ٹرائیلز میں دلچسپی پر اطمنان کا اظہار کیا اور شریک کھلاڑیوں کی اسکل اور ٹیلنٹ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ ٹرائیلز کے اختتام پر ریجنل منیجر بلوچستان سردارمحمد نے ٹرائیلز میں شریک کھلاڑیوں،معاونین کوچز،گراؤنڈ انتظامیہ ا ور بالخصوصی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کی جانب سے ٹرائیلز کی بھرپور کوریج کرنے پر ان سے اظہار تشکر کیا۔ٹرائیلز کا آخری مرحلہ کراچی میں 28اگست کو ہوگا جب صبح 10بجے ڈی ایچ اے فٹبال اسٹیڈیم، خیابان راحت، بلاک VIپر منعقد ہوگا۔ جہاں کراچی کے مختلف علاقوں سے ایک بڑی تعداد میں کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے۔سوکا ورلڈ کپ یونان کے شہر کریٹ میں 12تا20اکتوبر کھیلا جائے گا۔

تعارف: newseditor