قائداعظم ٹرافی چھٹا راؤنڈ : پشاور اور راولپنڈی کو شکست ، عمران بٹ کی ڈبل سنچری

 

قائداعظم ٹرافی چھٹا راؤنڈ : فیصل آباد نے پشاور کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی،

کراچی وائٹس نے راولپنڈی کو ایک وکٹ سے ہرادیا۔

میرحمزہ اور محمد علی کی دس دس وکٹیں ، عمران بٹ کی ڈبل سنچری

 

قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے چھٹے راؤنڈ میں فیصل آباد نے پشاور کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی جبکہ کراچی وائٹس نےدلچسپ مقابلے کے بعد راولپنڈی کو ایک وکٹ سے ہرادیا۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پشاور نے میچ کے چوتھے اور آخری دن اپنی دوسری اننگز 155 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی اور پوری ٹیم 205 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ صاحبزداہ فرحان نے چودہ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے92 رنز بنائے۔

محمد علی نے 54 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں اسطرح انہوں نے میچ میں 99 رنز دے کر10 وکٹیں حاصل کیں۔فیصل آباد ریجن کو جیتنے کے لیے 109 رنز کا ہدف ملا تھا اس نے چار وکٹوں پر 111 رنز بناکر میچ جیت لیا۔ رئیس احمد 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ملتان ریجن اور لاہور بلوز کا میچ ڈرا ہوگیا۔
ملتان کے اسکور 718 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ کے جواب میں لاہور بلوز نے ا پنی پہلی اننگز 314 ایک کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی اور 6 وکٹوں کے نقصان پر 578 رنز بناڈالے۔ عمران بٹ جو گزشتہ روز 155 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے 255 رنز بنانے میں کامیاب رہے ۔

ان کی اس اننگز میں26 چوکے اور2 چھکے شامل تھے۔ قاسم اکرم نے گیارہ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے72 رنز بنائے۔حماد بٹ نے51 رنز اسکور کیے ۔ گزشتہ روز ہاشم ابراہیم نے سنچری اسکور کی تھی۔

 

شعیب اختر اسٹیڈیم راولپنڈی میں کراچی وائٹس نے دلچسپ مقابلے کے بعد راولپنڈی ریجن کو ایک وکٹ سے ہرادیا
کراچی وائٹس کو جیتنے کے لیے 157 رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اسد شفیق نے چھ چوکوں کی مدد سے36 رنز اسکور کیے۔ اس سے قبل راولپنڈی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 141 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ میرحمزہ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے37 رنز دے کر6 وکٹیں حاصل کیں اس طرح انہوں نے میچ میں 98 رنز کے عوض 10 وکٹیں حاصل کیں۔

 

 

error: Content is protected !!