بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے ہرارے ہوریکینز خریدی لی

 

بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے ہرارے ہوریکینز خریدی لی

دبئی (خصوصی رپورٹ) شوبز سے وابستہ شخصیت کی کرکٹ میں دلچسپی ڈھکی چھپی نہیں ہے ۔ شوبز ستارے نہ صرف کرکٹر کے پرستار رہے ہیں بلکہ ان کے آپس میں شادیاں بھی ہوئی ہیں ۔ کئی شوبز ستارے تو کرکٹ کے مالکان بھی ہیں۔ اس میں ایک حالیہ اضافے نامور بالی ووڈ اداکار سنجے دت کا ہے جنہوں نے زیم افرو 10 میں ایک ٹیم ہرارے ہوریکینز خرید لی ہے۔ انہوں نے کاروباری شخصیت سرسوہن رائے کے ساتھ ملکر ٹیم خریدی ہے۔

اس موقع سنجے دت نے کہا کہ کرکٹ کو ہمارے خطے میں مذہب کا درجہ حاصل ہے اس لئے اس کھیل کو دنیا کے کونے کونے تک لے جانا ہمارا فرض ہے۔ زمبابوے کی کھیل میں ایک بھرپور تاریخ ہے اور اس کے ساتھ وابستہ ہونا اور شائقین کو اچھا وقت گزارنے میں مدد دینا واقعی خوش کن ہوگا میں ہرارے ہریکینز کے زیم افرو ٹی 10 میں اچھی کارکردگی کا منتظر ہوں۔

زیم افرو ٹی 10 کرکٹ کا تیز ترین فارمیٹ ہے جس کا پہلا ایڈیشن رواں سال 20 سے 29 جولائی تک زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں کھیلا جائے گا۔ لیگ میں پانچ ٹیمیں ڈربن قلندرز، کیپ ٹاؤن سیمپ آرمی، بلاوایو بریوز ، ہرارے ہریکینز اور جوبرگ لائنز شرکت کررہی ہیں۔
کھلاڑیوں کا ڈرافٹ 2 جولائی کو ہرارے میں ہوگا۔

 

 

error: Content is protected !!