لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام6 مختلف کھیلوں کے کوچنگ اینڈ ٹریننگ کیمپ میں شرکت کے لئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز لینے کے لئے کمیٹیاں تشکیل دیدی ہیں،تمام کھلاڑیوں کے ٹرائلز 3ستمبر کو لاہور میں ہوں گے، ٹرائلز کمیٹیوں کے کنوینئر ڈویژنل سپورٹس آفیسر ندیم قیصر ہوں گے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب نے کھلاڑیوں کی رہنمائی اور تربیت کے لئے کوچنگ اینڈ ٹریننگ کیمپ کا سلسلہ شروع کررکھا ہے، ستمبر کے وسط میں شروع ہونے والے 6مختلف کھیلوں کے کوچنگ اینڈ ٹریننگ کیمپ میں کھلاڑیوں کو ماہر کوچز سے تربیت دلانے کے انتظامات مکمل کرلئے ہیں، جن کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ ہے وہ آکر ٹرائلز دیں تاکہ ان کو آگے بڑھنے کا موقع مل سکے، کیمپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو سرٹیفکیٹس بھی دیئے جائیں گے۔ نوجوان سپورٹس کی سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں اور اپنی صلاحیتوں کو سامنے لائیں، سپورٹس بورڈ پنجاب ان کی ہر طرح سے رہنمائی اور تعاون کرے گا۔
سنوکر کی ٹرائلز کمیٹی میں ایم بی غوری سیکرٹری پنجاب سنوکر ایسوسی ایشن، محمد عظیم ہیڈ کوچ، الیاس، ماجد بیگ اور ڈی ایس او تنویر شاہ شامل ہیں، سنوکر کے ٹرائلز جمنیزیم ہال میں صبح گیارہ بجے ہوں گے، والی بال کی ٹرائلز کمیٹی میں ایم جی جاوید سیکرٹری پنجاب والی بال ایسوسی ایشن، کفایت اللہ، سبطین، محمد بشیر، محمد جمیل اور تنویر شاہ شامل ہیں، والی بال کے ٹرائلز جمنیزیم ہال میں صبح گیارہ بجے ہوں گے، پاور لفٹنگ کی ٹرائلز کمیٹی میں راشد ملک، محمد رضوان، راشد ندیم بٹ، عبدالرزاق، عبدالغفار اور ڈی ایس او تنویر شاہ شامل ہیں، پاور لفٹنگ کے ٹرائلز کوچنگ سنٹر میں صبح گیارہ بجے ہوں گے، اتھلیٹکس کی ٹرائلز کمیٹی میںشاہد فقیر ورک، محمد اعجاز کوچ، نصیر احمد، عبدالغفار گجر اور ڈی ایس او تنویر شاہ شامل ہیں، اتھلیٹکس کے ٹرائلز پنجاب فٹ بال سٹیڈیم میں صبح گیارہ بجے ہوں گے، ریسلنگ کی ٹرائلز کمیٹی میں ریاض احمد سیکرٹری، غلام فرید، خالد رشید، محمد شفیق اور ڈی ایس او تنویر شاہ شامل ہیں، ریسلنگ کے ٹرائلز کوچنگ سنٹر میں صبح گیارہ ہوں گے، فٹ بال کی ٹرائلز کمیٹی میں محسن الحسنین ہیڈ کوچ، محمد ساجد، نوید اکرم، عمر ضیاء، فقیر محمد ، تنویر شاہ سیکرٹری شامل ہیں، فٹ بال کے ٹرائلز پنجاب فٹ بال سٹیڈیم میں صبح گیارہ بجے ہوں گے۔