کھلاڑیوں کی تعداد پر تنازع،کبڈی میچ کے دوران ڈنڈوں سوٹوں کا استعمال

فیصل آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) فیصل آباد کے علاقے سلطان ٹاؤن میں جاری کبڈی میچ میدان جنگ بن گیا۔ کھلاڑیوں اور تماشائیوں کی جانب سے ایک دوسرے پر ڈنڈوں اور سوٹوں کا بھی آزادانہ استعمال کیا گیا۔فیصل آباد میں تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے سلطان ٹاؤن میں دو ٹیموں کے درمیان کبڈی کا میچ جاری تھا۔ کہ اسی دوران کھلاڑیوں کی تعداد برابر نہ ہونے کے تنازع پر جھگڑا شروع ہوگیا اور دونوں گروپوں کی جانب سے ڈنڈوں سوٹوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔

لڑائی جھگڑے کے دوران کھلاڑی اور کوچز بھی زخمی ہوگئے۔ لڑائی جھگڑے کی فوٹیج بھی دنیا نیوز نے حاصل کرلی۔ فوٹیج میں بھی کھلاڑیوں اور تماشائیوں کو ایک دوسرے پر لاٹھیاں برساتے دیکھا جاسکتا ہے۔معاملے سے متعلق پولیس کو اطلاع ملنے کے باوجود پولیس روائتی سست روی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی گھنٹوں کی تاخیر سے موقع پر پہنچی۔ جس سے لڑائی جھگڑا کرنے والے افراد موقع سے فرار ہونے میں بھی کامیاب ہوگئے۔

error: Content is protected !!