ضلع کرک خیبر پختون خوا سے تعلق رکھنے والا جمناسٹک کھلاڑی مشہود عالم ہالی ووڈ کی فلم ’دی کیور‘ میں ہیرو بن گیا

پشاور (غنی الرحمان ) خیبر پختون خوا کے 29 سالہ مشہود عالم کو ہالی ووڈ کی فلم ’دی کیور‘ میں ہیرو کا کردار دیا گیا ہے، مار دھاڑ سے بھرپور اس ایکشن فلم میں پاکستانی ہیرو کو کئی چوٹیں بھی آئیں۔ قسمت مہربان ہو تو خواب حقیقت کا روپ دھار لیتے ہیں، ضلع کرک خیبر پختون خوا کے رہائشی اور جمناسٹک کے کھلاڑی مشہود عالم بھی ایسے ہی خوش قسمت انسان ہیں۔

مشہود عالم پر ہالی ووڈ فلم ڈائریکٹر کی نظر پڑی جنہوں نے انہیں آئندہ برس ریلیز ہونی والی ایکشن اور سسپنس سے بھرپور فلم ’دی کیور‘ میں ہیرو کا رول دے دیا۔پانچ سال قبل امریکا منتقل ہونے والے مشہود عالم کو فلم ’دی کیور‘ کی شوٹنگ کے دوران کئی چوٹیں بھی آئیں۔ فلم ’دی کیور‘ میں مشہود عالم دنیا کو خطرناک وائرس پھیلانے والے گینگ سے بچاتے ہوئے دکھائی دیں گے۔

مشہود کو ہالی ووڈ فلموں میں ویلن کا کردار پسند ہے اور وہ امریکا واپسی پر آئندہ کسی فلم میں بحیثیت ولن کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی فلمیں اچھی ہیں اور میں ان میں نہ صرف کام کرنے کے لیے تیار ہوں بلکہ ہدایت کاری کی پیشکش کی گئی تو پاکستانی فلموں میں کچھ نیا پن لانے کی بھی کوشش کروں گا۔ مشہود عالم کی فلم ’دی کیور‘ 2020ء میں ریلیز کی جائے گی۔

تعارف: newseditor