پاکستان کو ٹن پن باؤلنگ کا نیا چیمپئن مل گیا

پاکستان کو ٹن پن باؤلنگ کا نیا چیمپئن مل گیا، باولنگ ایلے کے لائن مین کی حیثیت سے پیشہ وارانہ زندگی کا سفر شروع کرنے والے رابرٹ شانگرا نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد دفاعی چیمپیئن فاضل مانیا کو شکست دیکر آل پاکستان پی ٹی بی ایف ٹن پن رینکنگ باؤلنگ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

کراچی کے ارینا باؤلنگ کلب میں 25 سے 30 اکتوبر تک کھیلے جانے والے چھٹے ال پاکستان پی ٹی بی ایف ٹن پن رینکنگ باولنگ ٹورنامنٹ کی ماسٹر کٹیگری میں 32 اسٹوڈنٹس کٹیگری میں ایک ہزار طلباء سمیت ڈیف، ایمرچرز اور میڈیا کٹیگری میں مجموعی طور پر 1200 باؤلرز ایکشن میں نظر ائے، چھ روزا ایونٹ کا فائنل دفاعی چیمپیئن فاضل مانیا اور رابرٹ شانگرا کے درمیان کھیلا گیا، دونوں باؤلرز کے درمیان کھیلا جانے والا فائنل ہر لمحے رنگ بدلتا رہا، فائنل کے پہلے مرحلے میں میچ ٹائی ہوگیا تاہم دوسرے مرحلے میں قسمت رابرٹ شانگرا پر مہربان ںظر ائی۔ ایک لمحے میں ایسا لگا کہ فاضل مانیا اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے تاہم فاضل مانیا اخری اسٹرائیک کھیلنے مین ناکام رہے جبکہ مظبوط عصاب اور کھیل پر گرفت رکھنے کے باعث اخری کامیاب اسٹرائیک کے بعد رابرٹ شانگرا چھٹے پی ٹی بی ایف ٹن پن رینکنگ باؤلنگ کے چیمپئن بن گئے،

رابرٹ شانگرا کا تعلق ایک عام گھرانے سے ہے، باولنگ ایرینا کے لائن مین کی حیثیت سے اپنی پیشہ وارانہ زندگی شروع کرنے والے رابرٹ شانگرا باولنگ ایلے میں کام کے دوران اس کھیل میں غیر معمولی دلچسپی لینے لگے, ان کی اسی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے ورچوئل ایکسز کے سی ای او خواجہ احمد مستقیم نے ان کی سرپرستی کا فیصلہ کیا، رابرٹ شانگرا نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ کبھی سوچا نہ تھا کہ میں ٹن پن باولنگ کا چیمپئن بن جاؤنگا، باولنگ ایک ایسا کھیل ہے جس کے اخراجات برداشت کرنا مجھ جیسے عام ادمی کے بس میں نہیں تاہم خواجہ احمد مستقیم سرپرستی نہ کرتے تو اج میں چیمپئن نہیں بنتا، دوبئی میں شیڈول ٹن پن باؤلنگ ولڈ کپ کھیلنے کی خواہش ہے لیکن نہیں معلوم کہ وہ کون خوش نصیب ہونگے،ٹورنامنٹ ڈائریکٹر خواجہ احمد مستقیم نے اعلان کیا کہ چھٹے پی ٹی بی ایف ٹن پن رینکنگ باولنگ ٹورنامنٹ کے ٹاپ فور رابرٹ شانگرا، فاضل مانیا، شبیر لشکر والا اور سجاد شاہ نے ولڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے،

ٹورنامنٹ کے اختتام پر اطہر ایسوسی ایٹ کے ڈائریکٹر سیلز محمد ایاز, جی ایم سیلز سلمان، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر انجینئر محفوظ الحق اور خواجہ احمد مستقیم نے کھلاڑیوں میں انعامات اور کیش ایوارڈ تقسیم کئے۔

error: Content is protected !!