اعجاز احمد فاروقی آج لانڈھی جیم خانہ گراؤنڈ پر مہمان خصوصی ہونگے

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کے سی سی اے زونVکے زیر اہتمام منعقدہ حسین عباس کرکٹ ٹورنامنٹ، شہید امجد اقبال ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ اور جنید بابا میموریل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کی اجتماعی تقریب تقسیم انعامات آج(ہفتہ) ساڑھے چار بجے شام لانڈھی جیم خانہ کرکٹ گراؤنڈ پر منعقد کی جائے گی۔شہزاد عالم، سابق اسسٹنٹ سیکریٹری، کے سی سی اے کے مطابق پروفیسر اعجاز فاروقی، سابق صدر، کے سی سی اے بحیثیت مہمان خصوصی اجتماعی تقریب تقسیم انعامات میںفائنلسٹ ٹیموں کے کپتانوں میں ونر اور رنر ٹرافی کے علاوہ کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات بھی تقسیم کریں گے جبکہ جاوید احمدسابق صدر، کے سی سی اے زون II اس یادگار تقریب میں صدر تقریب کی نشست سنبھالیں گے۔چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی اصغر علی اور سیکریٹری ٹورنامنٹ ریاض شاہ نے تقریب تقسیم انعامات کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور جملہ ٹیموں اور مہمانوں سے درخواست کی ہے کہ مقررہ وقت پر اپنی شرکت کو یقینی بنا کر آرگنائزنگ کمیٹی کی حوصلہ افزائی فرمائیں۔

error: Content is protected !!