ایبٹ آباد میں خصوصی افراد کے 27ویں قومی کھیلوںکا آغاز ہوگا، مومنہ باسط نے افتتاح کیا

ایبٹ آباد(رپورٹ نواز گوھر)خصوصی آفراد کے 27ویں قومی کھیلوںکے مقابلے چناروں کے شہر ایبٹ آباد میںشروع ہوگئے،فیسٹول میں ملک بھر کے چاروں ،اسلام آباد،گلگت بلتستان،آزادکشمیرسمیت خیبر پختونخوامیں ضم شدہ قبائلی اضلاع سے مرودخواتین سپیشل کھلاڑیوںنے حصہ لیا،جبکہ جاپان سے تعلق رکھنے والے تین سپیشل پرسن نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی،اس موقع پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے قومی پرچم کیساتھ کشمیری پرچم کو لہرایاگیا۔

فیسٹول کے رنگارنگ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ایم پی اے مومنہ باسط تھیں ،جبکہ انکے ہمراہ ڈی جی سپورٹس خیبر پختونخوااسفندیار خٹک،ڈائریکٹر سپورٹس آپریشن سید ثقلین شاہ ا،ڈپٹی ڈائریکٹر عزیز اﷲ، ڈپٹی ڈائریکٹر نعمت اﷲ، اے ڈی سپورٹس حامد علی ، ذاکر اﷲ، سابق ڈائریکٹر سپورٹس طارق محمودسمیت کثیر تعدادمیں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجودتھے۔

خیبر پختونخواکے پرفضامقام ایبٹ آباد کے شہر کھونج فٹ بال گرائونڈ میں منعقدہ سپیشل پرسن سپورٹس فسیٹول میں شریک کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ میں حصہ لیا،31اگست تک جاری رہنے والے اس دو روزہ فیسٹول میں کرکٹ،بیڈمنٹن،ٹیبل ٹینس،رسہ کشی،باڈی بلڈنگ،پاور لفٹنگ،پاور ویل چیئر سمیت کئی مقابلے کھیلے جائینگے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے مومنہ باسط نے کہاہے کہ پی ٹی آئی حکومت صوبے میں کھیلوں کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ،یہی وجہ ہے کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں پرانے گرائونڈ کی حالت زار کو بہتر کیااور اسکے ساتھ ایک بڑٰی تعدادمیں کھیلوں کے میدان بنائے گئے

امید ہے کہ یہی کوشش ملک میں کھیلوں کی ترقی اور نئے کھلاڑیوں کے سامنے آنے کا باعث بنے گا،انہوںنے کیاکہ ارباب نیازکرکٹ سٹیڈیم کی آپ گیڈیشن پر کام تیزی سے جاری ہے ،جبکہ اسکے علاوہ صوابی،ایبٹ بادودیگر شہروں میں بھی سپورٹس کمپلیکس تعمیر کئے گئے

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیاکہ انشاء اللہ ایک دن آئے گاکہ اس طرح کی تقریب کشمیر میں بھی منعقد کی جائے گی،انہوںنے کہاکہ پاکستانی حکومت اور عوام کشمیر ی لوگوں کیساتھ ہیں آج ملک بھر میں تعلیمی اداروں کے طلبہ وطالبات اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے اظہار یکجہتی کشمیر کیلئے سڑکوں پر نکل آئے اور کشمیری عوام کیساتھ محبت کا ظہار کیا

مومنہ باسط نے مودی حکومت نے کشمیری عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے کئی ہفتے گزرنے کے باوجود کشمیر میں کرفیو بدستور قائم ہے عالمی دہشت گردہے مودی یہ بات اچھی طرح سن لے کہ کشمیری لوگوں اس طرح کے ظلم وستم سے غلام نہیں بناسکتے

اس موقع پر اپنے خطاب میں اسفندیار خٹک نے کہاکہ انشاء اللہ سپورٹس محکمہ سپیشل کھلاڑیوں کی حوصلہ آفزائی کیلئے گیمز کرانے کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا ۔جسکے باعث دیگر کھلاڑیوں کیساتھ ساتھ سپیشل آفراد کو بھی تعلیمی سکالر شپ دی جائے گی۔بعدازاں کشمیریوں کی ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ممبر صوبائی اسمبلی مومنہ باسط اور ڈی جی سپورٹس اسفندیار خٹک نے کی ریلی کنج گرائونڈ سے شروع ہوکر کشمیر چوک پر اختتام پذیر ہوئی جس میں جاپانی ایتھلیٹس نے بھی خصوصی شرکت کی ۔

ایبٹ آباد میںمنعقدہ خصوصی آفرادکے 27ویںقومی مقابلوںکے پہلے روزکنگسٹن سپیشل سکول کے رضوان اللہ اور رائز سکول کی مریم نے 100میٹر کے دوڑ میںگولڈمیڈل جیت لیا۔ایبٹ آباد کے کنج فٹ بال گرائونڈ پر کھیلے جانیوالے سپیشل پرسن گیمزکے اتھلیٹکس کے 100میٹر کے دوڑمیں کنگسٹن سکول کے رضوان اللہ نے گولڈمیڈل،ضیاء مجتبیٰ نے سلور اور بلال حسین نے برائونزمیڈل جیتا

50میٹر میںگورنمنٹ سپیشل سکول ایبٹ آبادکے سمیع اللہ نے پہلی اوراویس نے دوسری پوزیشن حاصل کی،جبکہ خواتین کے 50میٹر کے ریس میںرائز سکول کی طالبہ مریم نے گولڈمیڈل اوربنت حیاء نے سلورمیڈل اپنے نام کیا۔

تعارف: newseditor