وزیر اعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ ہاکی ٹرائلز میں 25 کھلاڑیوں کا انتخاب

وزیر اعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ ہاکی ٹرائلز میں 25 کھلاڑیوں کا انتخاب کرتے ہوئے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔ ٹرائلز مردان سپورٹس کمپلیکس میں لئے گئے جس کی نگرانی اولمپئن رحیم خان، ڈاکٹر نورزادہ سید ظاہر شاہ اور محمد وقاص احمد نے کی، ٹرائلز کے موقع پر کوآرڈی نیٹر اور پشاور یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سپورٹس بحر کرم بھی موجود تھے۔ منتخب کھلاڑیوں میں گول کیپرز آفتاب علی، محمد زوہیب، فل بیک سراج، ابوبکر، عباد اللہ، ہاف بیک میں صاحبزادہ سعد، عیسیٰ شاہ، ایمل، سعد سردار، امیر حمزہ، فاورڈز میں فیصل، عمیر، اکبر، عباس، کاشف، آفتاب، عثمان، حفیظ، شاہ زیب، سٹینڈ بائے کھلاڑیوں میں زرک، عباد، خضر حیات اور سید اللہ شامل ہیں۔

error: Content is protected !!