لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ سے پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا سرور نے جمعہ کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ملاقات کی، ملاقات میں کبڈی کے فروغ اور ترقی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کھیلوں کے فروغ کے لئے مختلف کھیلوں کے ایونٹس تسلسل سے منعقد کررہا ہے تاکہ کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع مل سکے
حال ہی میں سپورٹس بورڈ پنجاب نے کک باکسنگ، پاور لفٹنگ اور چیف منسٹر پنجاب نیشنل کراٹے چیمپئن شپس منعقد کرائی ہیں جس میں سینکڑوں کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ہیں، ان چیمپئن شپس کے انعقاد سے نئے کھلاڑی سامنے آئے ہیں، رانا سرور نے سپورٹس کے فروغ کے لئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کے اقدامات کو سراہا، ملاقات کے دوران سیکرٹری پاکستان کبڈی فیڈریشن رانا سرور نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کو شیلڈ پیش کی۔