خصوصی افراد کے 27ویں قومی کھیل،کھلاڑیوں کی کارکردگی نے ایونٹ کو چار چاند لگا دیئے

ایبٹ آباد(رپورٹ نواز گوھر)چناوروں کے شہرایبٹ آباد میں جاری خصوصی افراد کے 27ویں قومی کھیلوںکے مقابلے میں کھلاڑیوں کی زبردست کارکردگی نے ایونٹ کوچارچاند لگادیئے۔ایونٹ کے دوسرے روز اتھلیٹس،ٹیبل ٹینس،بیڈمنٹن،ویل چیئرکرکٹ سمیت کئی ایک مقابلوںکافیصلہ ہوگیاجبکہ دیگر تمام مقابلوں کے فائنل اوراختتامی تقریب میں آج منعقد کی جائیگی۔ تین روزہ ،فیسٹول میں ملک بھر کے چاروں ،اسلام آباد،گلگت بلتستان،آزادکشمیرسمیت خیبر پختونخوامیں ضم شدہ قبائلی اضلاع سے مرودخواتین سپیشل کھلاڑیوںنے حصہ لیا،جبکہ جاپان سے تعلق رکھنے والے تین سپیشل پرسن نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ہے دوسرے روزمقابلے ڈائریکٹر سپورٹس آپریشن سید ثقلین شاہ کی زیرنگرانی منعقد ہوئے اس موقع پرنعمت اللہ،سید رسول شاہ بھی موجودتھے۔

خیبر پختونخواکے پرفضامقام ایبٹ آباد کے شہر کھونج فٹ بال گرائونڈ میں منعقدہ سپیشل پرسن سپورٹس فسیٹول کے سلسلے میں ہونے والے پاورلیفٹنگ کے سوکلوگرام ویٹ کے فائنل میں پشاورکے طارق حسین نے سونے جبکہ چترال کے ذبیع اللہ نے چاندی کاتمغہ اپنے نام کیا۔جونیئر ٹائٹل محمد مصطفی کے نام رہا جبکہ بلال دوئم رہے ٹیبل ٹینس کے سنگل ایونٹ کے فائنل میں پشاورکے عبداللہ نے پشاورہی ابراہیم کوتین دوسے مات دی اسی طرح وھیل چیئر سنگل فائنل میںالطاف بازی مارگئے چترال کے ذبیع اللہ کوشکست کامنہ دیکھناپڑا۔ویل چیئربیڈمنٹن ڈبل فائنل میں پشاورکے احسان دانش اورثناء اللہ کی جوڑی نے ایف اوبی کے خالد اورجاوید کوشکست دیکرسونے کاتمغہ حاصل کیاذہنی معذورافرادکے بوچی ٹیم ایونٹ میں سیم اسپیشل اکیڈیمی ایبٹ آباد نے پہلی اوررائز کلب ایبٹ آبادنے دوسری پوزیشن حاصل کی انفرادی وھیل چیئر بوچی مقابلے میں محمدوصال اول،شرافت دوئم ٹھہرئے۔اتھلیٹس کے پہلے سومیٹرریس کنگسٹن سپیشل سکول کے رضوان اللہ اور رائز سکول کی مریم نے 100میٹر کے دوڑ میںگولڈمیڈل جیت لیا۔ایبٹ آباد کے کنج فٹ بال گرائونڈ پر کھیلے جانیوالے سپیشل پرسن گیمزکے اتھلیٹکس کے 100میٹر کے دوڑمیں کنگسٹن سکول کے رضوان اللہ نے گولڈمیڈل،ضیاء مجتبیٰ نے سلور اور بلال حسین نے برائونزمیڈل جیتا،50میٹر میںگورنمنٹ سپیشل سکول ایبٹ آبادکے سمیع اللہ نے پہلی اوراویس نے دوسری پوزیشن حاصل کی،جبکہ خواتین کے 50میٹر کے ریس میںرائز سکول کی طالبہ مریم نے گولڈمیڈل اوربنت حیاء نے سلورمیڈل اپنے نام کیامیںرضوان سونے،احمدیارچاندی جبکہ علی یارکانسی کاتمغہ جیتنے مین کامیاب رہے

دوسری سومیٹرریس ضیاء محمدنے جیتی،دانیال دوسری اوراذان تیسری پوزیشن اپنے نام کرنے مین کامیاب رہے تیسری ریس سندھ کے بلال نے جیتی جبکہ چوتھی سومیٹرریس احسان الحق نے نام رہی پچاس میٹرریس میں پشاورکے سمیع اللہ نے میدان ماراعمران دوئم اورموسئی سوئم رہے دوسری پچاس میٹر ریس میں اوگیس فاتح رہے خواتین کی پچاس میٹرریس مریم نے جیتی،ایمبرین نے دوسری اورعائشہ تیسرے نمبرپررہی۔وھیل چیئر کرکٹ مقابلے میں سب سے زیادہ 19ٹیمیں شریک ہیں دوسرے روز کھیلے گئے پہلے راونڈ کے میچز میں باجوڑنے ڈی جی خان ،گوجرانوالہ نے پشاور،گجرات نے ایبٹ آباد کوشکست دیگر دوسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیاہے آج تیسرے روزہ فیسٹول میں کرکٹ،،رسہ کشی،باڈی بلڈنگ اوردیگرمقابلے کھیلے جائینگے۔

تعارف: newseditor