ڈاج بال ٹیم کے فائنل ٹرائلز ہفتہ 17 جولائی کومنعقد ہونگے

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) ڈاج بال ٹیم کے فائنل ٹرائلز ہفتہ 17 جولائی کومنعقد ہونگے ماجد رسول اسپورٹس کوآرڈینیٹر الفاایجوکیشن نیٹ ورک کے مطابق ٹیم کی تشکیل کیلئے گرلز اور بوائز کے اوپن ٹرائلز رکھے گئے ہیں

ٹرائلز کا مقصد قومی سطح کے ٹورنامنٹ کیلئے سندھ کی بہترین ٹیم تشکیل دینا ہے میگا ٹورنامنٹ کے ٹرائلز کیلئے کھلاڑیوں کی کثیر تعداد نے انٹری کروا دی ہے،

آل پاکستان ٹورنامنٹ 6اور 7 اگست کو الفاایجوکیشن اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائے گا

سیکرٹری سندھ ڈاج بال ایسوسی ایشن عابد نعیم کے مطابق فیڈریشن سے الحاق شدہ ٹیمیں ایونٹ کا حصہ ہونگی، ٹورنامنٹ میں تین کیٹیگریز میں کھیلوں کے مقابلے ہونگے

ایونٹ میں مرد, خواتین اور مکس پلئرز مقابلہ کریں گے

error: Content is protected !!