کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کے سی سی اے زونVکے زیر اہتمام جاری شہید امجد اقبال ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں 4میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ واحد اسپورٹس‘ جنید بابا میموریل‘ تنولی ٹائیگر اور شیرپاؤ جیم خانہ کی اگلے مرحلہ میں رسائی جبکہ بلیو فالکن، شاہین فائٹر،شاہد یوسف سی سی اور کورنگی الفتح کولٹس کی ٹیمیں ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔لانڈھی جیم خانہ گراؤنڈ پر واحد اسپورٹس نے پہلے بیٹنگ کی اور 3وکٹوں پر 148رنز اسکور کئے۔ عثمان اﷲ ے 57اور سلطان خان نے 31رنز کی اننگز کھیلیل۔ حمزہ خان نے 25رنز پر 2وکٹیں اڑائیں۔بلیو فالکن سی سی 16اوورز میں 9وکٹوں پر 131رنز بناسکی۔ حمزہ خان نے 37اور محمد اویس نے 24رنز بنائے۔ ممتاز ا ﷲ نے 23رنز پر 5وکٹیں حاصل کیں اور 21رنز پر 2وکٹین خیر اﷲ کو ملیں۔واحد اسپورٹس 17رنز سے کامیاب رہی۔ دوسرے میچ میں شاہین فائٹر نے پہلے بیٹنگ کی اور 8وکٹوں پر 125رنز بنائے۔ محمد طیب نے 35اور معین خان نے 21رنز کی اننگز کھیلی۔ایاز علی نے 19رنز پر 3اور عدنان یعقوب نے27رنز پر 2کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔جنید بابا میموریل نے مطلوبہ ہدف 16.2اوور میں 3وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ رمیز ریاض نے 42اور سعید الرحمن نے 29رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔ محمد طیب ، یعقوب علی اور عبداﷲشاہ نے ایک ایک وکٹ باہم تقسیم کیں۔جنید بابا میموریل 7وکٹوں سے سرخرو ہوئی۔ تیسرے میچ میں تنولی ٹائیگر نے مقررہ اوورز میں 5وکٹوں پر 211رنز کا بھاری بھرکم مجموعہ حاصل کیا۔ عدنا ن نے 67، آصف تنولی نے 39اور عامر نے 36رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔ شاہد یوسف سی سی مقررہ اوورزم یں 9وکٹوں پر 176رنز بناسکی۔ رانا عمر نے 88اورشیراز آفتاب نے 29رنز کے ساتھ بھرپور مزاحمت کی۔سرفراز نے 37رنز پر 3اور خورشید انور نے 24رنز پر 2کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔تنولی ٹائیگر 35رنز کے ساتھ فتحیاب ہوئی۔چوتھے میچ میں شیرپاؤ جیم خانہ نے مقررہ اوورز میں 9وکٹوں پر 215رنز جوڑے۔ سجاد علی نے 63اورظاہر شاہ نے نے 44رنز اسکور کئے۔ تاج محمد نے 11رنز پر 3جبکہ شیراز اور محمد طحہ کے ہاتھ 2,2وکٹیں لگیں۔ کورنگی الفتح کولٹس 19ویں اوورز میں 118رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ تاج محمد 39اور شیراز نے 27رنز کے ساتھ نمایاں بیٹنگ کی۔ رحیم خان کو 28رنز پر 4جبکہ اخترحسین 19رنز پر 3وکٹیں اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔شیرپاؤ جیم خانہ کو 97رنز کی واضح کامیابی حاصل ہوئی۔