پی ایس ایل7،انضمام نے سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا بتا دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن سیون میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیم بہت اچھی پوزیشن میں ہیں۔ نجی ٹی وی چینل پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ اس وقت پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ، لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے سیمی فائنل کے چانسز ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل سیون میں کراچی کنگز کا کمبی نیشن اچھا نظر نہیں آرہا،

ان کا ٹائم اس بار اچھا نہیں تھا۔واضح رہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے 6، 6 پوائنٹس ہیں جبکہ نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے یہ بالترتیب تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔کراچی کنگز کی ٹیم اب تک جیت سے محروم رہی ہے اور وہ ٹیبل پر آخری نمبر پر ہے۔

error: Content is protected !!