لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)پنجاب اسپوٹس بورڈ اور پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے مشترکہ تعاون سے پنجاب انڈر 16فٹبال ٹیم کے ٹرائیلزپنجاب فٹبال اسٹیڈیم لاہورمیں منعقد ہوئے۔ جس میں پنجاب کے جملہ ڈسٹرکٹس سے 200سے زائدکھلاڑیوں نے حصہ لیا۔پہلے مرحلہ میں پنجاب کی تمام ڈسڑکٹ میں ٹرائیلزکا انعقادہوا۔فائنل ٹرائیلز کا انعقاد لاہور میں ہوا۔جس میں پنجاب بھرسے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ 35 کھلاڑیوں کوعمدہ کارکردگی کی بنیاد پر منتخب کیا گیا۔ ان کھلاڑیوں کا کیمپ عاشورہ محرم کے فوری بعد ملتان میں لگایا جائے گا۔ٹرائیلزکے اختتام پر سردار نوید حیدر خان، نائب صدر پی ایف ایف اورصدر پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا یہ کیمپ جدید تکنیک اور سائنسی بنیادں پر کوالیفائڈکوچز کی زیرے نگرانی لگایا جائیگا۔بعدازاںپنجاب انڈر 18کے کیمپ کی بھی تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے سردار نوید حیدر خان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں فٹبال کو گراس روٹ لیول سے فٹبال کھیل کو ترقی کی راہ میں گامزن کرنا ہماری اوّلین ترجیح ہے۔ان کا کہنا تھاکہ پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن ، ڈائریکٹر جنرل پنجاب اسپورٹس بورڈ، عدنان ارشدکی شکرگزار ہے کہ جنہوں نے ہمیں جملہ پنجاب میں فٹبال کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ اور ہم مل جل کر پنجاب میں فٹبال کو ترقی کے لیے کام کریں گے۔
مزیدبراں انہوں نے شاہد نظامی ڈپٹی ڈائریکٹر ساجد علی سینئر کوچ ،اظہر محمود، ایڈمنسٹریٹر پنجاب فٹبال اسٹیڈیم کا بھی شکریہ ادا کیا۔صدر پی ایف اے نے سلیکشن کمیٹی کے ممبرا ن محسن الحسنین AFC ”A” لائسنس کوچ سیف گیمز گولڈ میڈلسٹ نوید اکرم اور محمد ساجد سینئر کی کوچنگ کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ دوران کیمپ کھلاڑیوں کو جدید ٹیکنیک اور سائنسی بنیادوں پر آگاہی دیں گے۔شاہد نظامی، ڈپٹی ڈائریکٹرپنجاب اسپورٹس بورڈ نے پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کواپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ملتان میںلگائے جانے والے کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات مہیاکی جائیں گی۔اس موقع پر چوہدری فقیر محمد ،ممبر پی ایف ایف کانگرس، نوید اسلم لودھی، محمد عارف، محمود خالد، انیس احمد خان لودھی ممبر پنجاب کانگرس ،تنویر ضیا ء بٹ،انیق احمد ڈاراور مرزا ندیم سرور بھی موجود تھے۔