اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) سری لنکا کی ٹیم شیڈول کے مطابق 25ستمبر کو کراچی پہنچے گی ، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 27 ستمبر، 29 ستمبر اور 2 اکتوبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔پہلے سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 27 ستمبر، 29 ستمبر اور 2 اکتوبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تینوں میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 5، 7 اور 9 اکتوبر کو ہونا ہیں،سری لنکا کے وزیر کھیل ہارین فرنینڈونے گذشتہ ماہ ایک پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا تھا کہ سری لنکا کی ٹیم پاکستان میں ون ڈے سیریز کھیلے گی جس کے بعد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر سے فون پر بات کی تھی جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ پہلے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی اور اس کے بعددونوں ممالک میں ٹیسٹ سیریز ہوگی۔یہ ٹیسٹ سیریز آئی سی سی کی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا حصہ ہے۔