سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ کا انعقاد خوش آئند ہے،اداکار شان

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)۔معروف فلم سٹار شان نے ہفتہ کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے افسران ڈائریکٹر ایڈمن جاویدچوہان، ڈائریکٹر سپورٹس محمدحفیظ بھٹی سے ملاقات کی جس میں سپورٹس کے فروغ اور ترقی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا

اداکار شان نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم کے دورہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر طرح سے تعاون کیلئے تیار ہوں،ہاکی کی شاندار فتوحات ہماری پہچان ہیں ،سپورٹس بورڈ پنجاب کھیلوں کو فروغ دے رہا ہے

ہاکی کے فروغ کے لئے سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ کا انعقاد خوش آئند ہے جس سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کی سپورٹس کلچر اور سپورٹس کے فروغ کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں۔

error: Content is protected !!