خاتون کرکٹر ثنا میر کا ایک اور اعزاز

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کو ’نیشنل گیم چینجر ایوارڈ‘ کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے ۔ایشیاء سوسائٹی کی جانب سے جاری کئے گئے پیغام کے مطابق ثنا میر کا نام دیگر 5 خواتین کے ساتھ شامل ہے جنہوں نے اپنے شعبوں میں غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ایوارڈ کی تقریب کا اہتمام امریکا کے شہر نیویارک میں 24 اکتوبر کو کیا جائے گا۔ایشیا سوسائٹی ہر سال اپنے شعبوں میں نمایاں کارکردگی پیش کرنے والوں کو ایوارڈ سے نوازتی ہے تاہم یہ پہلی بار ہے کہ ایوارڈز کے لئے نامزد ہونے والی تمام خواتین ہیں۔

ثنا میر نے اپنے ٹوئٹ میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا اور لکھا کہ انہیں کرکٹ کے کھیل میں ملک کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے ۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ عالمی رہنماؤں کی موجودگی میں یہ ایوارڈ حاصل کرنا میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے ۔واضح رہے کہ تجربہ کار آل راؤنڈر ثنا میر نے ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ بھی رقم کر چکی ہیں۔ وہ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی ویمن اسپنر کا اعزاز اپنے پاس رکھتی ہیں۔

تعارف: newseditor