نیشنل جونیئر گیمز والی بال میچز ، آزاد کشمیر نے پنجاب کوتین صفر، اسلام آباد نے خیبر پختونخوا کو تین صفرسےشکست دیدی


پشاور(سپورٹس رپورٹر) پشاورمیں جاری نیشنل جونیئر گیمز کے سلسلے میں مردوں کے والی بال میچز میں خیبر پختونخوا نے بلوچستان کوتین صفر سےشکست دی جبکہ پنجاب نے آزاد کشمیر کوتین دوسے اورسندھ کی ٹیم نے گلگت بلتستان کو ہراکر اگلےرائونڈ میں پہنچ گئے۔اسی طرح خواتین کے مقابلوں میں گلگت بلتستان کی خواتین کی ٹیم کوتین صفر سے ہرایا، آزاد کشمیر نے پنجاب کوتین صفر، اسلام آباد نے خیبر پختونخوا کو تین صفرسےشکست دیدی۔

صوبائی سپورٹس ڈایریکٹریٹ کے زیرِ اہتمام منعقدہ والی بال کے مردوخواتین کے مقابلے خیبر پختونخوا والی بال ایسوسی ایشن کی نگرانی پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور کے جمنازیم ہال میں کھیلے جارہےہیں، ان میچز کے دیکھتے کیلئے تماشائی بڑی تعداد میں موجود رہتے ہیں۔اس حوالے سے صوبائی والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد وقار نے بتایا کہ انشاءاللہ سولہ سال سے کم عمر کھلاڑیوں کے مابین ہونیوالے ان مقابلوں کے مستقبل میں آچھے اثرات مرتب ہونگےاورہمیں بہترین ٹیلنٹ میسر آئیگا۔

error: Content is protected !!