کراچی (اسپورٹس رپورٹر) دوسراشہید امجد اقبال ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید 4میچوں کے فیصلے ہوگئے۔کامران اسپورٹس نے لانڈھی کولٹس کو 7وکٹوں ، نیو اسٹار سی س سی نے سلمان اسپورٹس کو 5رنز ، حیدری جیم خانہ نے قمرعباس میموریل کو ایک رن اور لانڈھی ٹائیگرز نے لانڈھی فرینڈز کو 84رنز سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں اپنی نشست کو محفوظ بنالیا۔کے سی سی اے زونVکے زیر اہتمام لانڈھی فرینڈز کی سرسبز فیلڈ ر جاری ایونٹ میں لانڈھی کولٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں پر 141رنز کی باری کھیلی۔ محمد عدنان نے 35، محمد رمیز نے 26رنز بنائے۔ اظہر علی نے 32رنز پر 3اور مسرورالہدیٰ نے 2کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔کامران اسپورٹس نے مطلوبہ ہدف 3وکٹوں پر 143رنز بنا کر حاصل کرلیا۔ عبدالمتین نے 56اور اظہر علی نے 51رنز کی فتح گر اننگز کھیلی۔سبحان خان اور محمد عدنان نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔دوسرے میچ میں نیواسٹار نے مقررہ اوورز میں 7وکٹوں پر 162رنز اسکور کئے۔ زاہد اﷲنے 40اور طارق عمران نے 39رنز بنائے۔ رحیم گل اور علی خان کے ہاتھ 2,2وکٹ لگے۔ سلمان اسپورٹس مقررہ اوورز میں 9وکٹوں پر 157رنز بناسکی۔ عدنان خان نے 51اور محمد ارشد نے 42رنز کی اننگز کھیلی۔ سلمان خان نے 9رنز کے عوض 5کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ عرفان شہباز نے 26رنز پر 3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔تیسرے میچ میں حیدر ی جیم خانہ نے پہلے کھیلتے ہوئے 18اوورز میں 6وکٹوں پر 172رنز کا مجموعہ حاصل کیا۔ محمد آصف نے 52اور تیمور شاہ نے 33رنز اسکور کئے۔ حسیب احمد نے 3اور منصور احمد نے 2کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔قمر عباس میموریل مقررہ اوورز میں 7وکٹوں پر 171رنز بناسکی۔ محسن خان نے 38اور شاہ رخ نے 30رنز بنائے۔ ساجد رانا نے 12رنز پر 3اور محمد آصف نے 22رنز پر 2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔چوتھے میچ میں لانڈھی ٹائیگرز نے مقررہ 20اوورز میں تمام وکٹوں پر 214رنز کی بھاری بھرکم اننگز کھیلی۔ جاوید خان نے 67اور عامر نے 51رنز کی نمایاں اننگز کھیلی ۔ شاہ حسین اور مجاہد حسین نے 2,2وکٹیں اڑائیں۔ لانڈھی فرینڈز کی اننگز 19.2اوورز میں 130رنز پر سمٹ گئی۔ فیصل ناصر نے 32اور محمد وجاہت نے 29رنز بنائے۔ ۔ایاز اور کامران خان نے 2,2وکٹوں پر ہاتھ صاف کیا۔