پی ایس ایل 9 ؛ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ کل نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں کل کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ میچ شام 7 بجے شروع ہو گا ۔

نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں ہفتہ کو لیگ کے 26ویں میچ کراچی کنگز اور لاہور قلندرزکی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ۔

کراچی کنگز بیٹر شان مسعود کی قیادت میں میدان میں اترے گی ، اور لاہور قلندرز کو مایہ ناز بائولرز شاہین شاہ آفریدی لیڈ کریں گے۔

دونوں ٹیموں کے 8 ،8 میچز کھیل چکی ہیں کراچی کنگز 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پانچویں جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم تاحال ایک میچ جیت سکی ہے اور وہ 3 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سب سے نیچے چھٹے نمبر پر ہے۔

error: Content is protected !!