لاہور( سپورٹس لنک رپورٹ ) بنگلہ دیش کے خلاف قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کے انتخاب کے لیے جونیئرسلیکشن کمیٹی نے 37 کھلاڑیوں کو ٹرائلز کے لیے طلب کرلیا ہے۔ دوطرفہ سیریز اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں لاہور میں کھیلی جائے گی۔ سیریز کی تفصیلات کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔ بنگلہ دیش ٹیم جوابی دورہ پر پاکستان آرہی ہے۔قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم نے رواں سال کے آغاز میں بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا۔ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی جانچنے کے بعد انہیں ٹرائلز کے لیے کراچی طلب کیا گیا ہے۔ کھلاڑیوں کے ٹرائل میچز 18 سے 22 ستمبر تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی میں جاری رہیں گے۔ٹرائلز کے لیے طلب کردہ کھلاڑی 20 ستمبر کو آرام کریں گے۔جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سلیم جعفر کاکہنا ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف انڈر 16 کرکٹ ٹیم کے لیے ہم نے پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 37 کھلاڑیوں کو ٹرائلز میں طلب کیا ہے۔قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی کے چیف سلیکٹر سلیم جعفر نے کہا کہ مختلف ایج گروپس کے لیے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب پی سی بی کی اولین ترجیح ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز قومی انڈر 16 کھلاڑیوں کے لیے مفید تجربہ ثابت ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ ٹرائلز کے دوران کھلاڑیوں 4 ایک روزہ میچز میں اپنی قابلیت کا مظاہرہ کریں گے۔سلیم جعفر نے کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف بہترین ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا۔ طلب کردہ کھلاڑیوں میں عباس علی (پشاور)، عبدالرحمٰن (ایبٹ آباد)، افضل منظور (سیالکوٹ)، احمد خان (ایبٹ آباد)، عالیان محمود (کراچی)، علی اسفند (فیصل آباد)، علی حسن (سیالکوٹ)، عامر حسن (راولپنڈی)، ارباز خان (ڈیرہ مراد جمالی)، ارحم نواب (فیصل آباد)، اسد رضا (سیالکوٹ)، اسیر مغل (راولپنڈی)، عاطف خان (اسلام آباد)، ایاز شاہ (فاٹا)، فرہاد خان (فاٹا)، غلام قادر (حیدرآباد)، حسیب عمران (راولپنڈی)، حسنین (راولپنڈی)، ابراہیم بھٹی (راولپنڈی)، ابرار افضل (لاہور)، خالد خان (کوئٹہ)، محمد حسنین (راولپنڈی)، محمد عرفان (پشاور)، محمد لطیف (فاٹا)، محمد شہزاد (ملتان)، محمد سکندر (حیدرآباد)، محمد وقاص (فیصل آباد)، منیب واصف (لاہور)، رضوان محمود (حیدرآباد)، شمریز خان (پشین)، شمائل حسین (اسلام آباد)، اسامہ زاہد (لاہور)، وہاج ریاض (کراچی)، واصف گل (حیدر آباد)، ابتسام رحمٰن (فیصل آباد)، زین انور (کراچی) اور زبیر شنواری (فاٹا) شامل ہیں