کراچی کی تیز بارش نے نیشنل سٹیڈیم کو بھی بری طرح متاثر کردیا

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)کراچی میں ہفتے کی صبح ہونے والی تیز بارش نے جہاں شہر قائد میں نظام زندگی متاثر کیا، وہیں ملک کا دوسرا بڑا کرکٹ گراؤنڈ، نیشنل اسٹیڈیم بھی ناقص مٹیریل کے استعمال کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔نجم سیٹھی کے دور میں شروع ہونے والا تعمیری کام چھ ماہ قبل پاکستان سپر لیگ کے موقع پر مکمل ہوا تھا۔مون سون بارشوں نےنیشنل اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش میں ناقص میٹریل کی قلعی کھول دی۔نیشنل اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کےمنصوبے میں ڈیڑھ ارب روپے سے زائد رقم خرچ ہوئی تھی۔نیشنل اسٹیڈیم کی تعمیر نو اور مرمت کی قلعی کھل گئی، کراچی میں بارش کے بعد اسٹیڈیم کے وی آئی پی باکسز کی چھتیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ تعمیر کے 6 ماہ بعد ہی وی آئی پی باکسز ناکارہ ہوگئےہیں۔ 30 باکس چھ ماہ قبل مکمل ہوئے تھے، وی آئی پی باکس میں بارش کا پانی داخل ہوگیا۔وی آئی پی باکسزکی فالس سیلِنگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور کئی جگہوں سےغائب ہوگئی ہے۔ نئی چھتیں اور وی آئی پی باکسزکی چھتیں بھی ٹپکنے لگیں۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ باکسز کو اصل شکل میں لانے کے لئے بھاری اخراجات کرنا ہوں گے۔ بیشتر وی آئی پی باکس میں بارش کا پانی داخل ہوگیا۔اس سال پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب سمیت کم از کم 9 میچ کراچی میں کرانے کی منصوبہ بندی کی ہوئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تزئین و آرائش کا کام پوری طرح مکمل نہیں ہوسکا ہے۔

error: Content is protected !!