کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کپتان سرفراز احمد اپنے بیٹے عبداللّہ سرفراز کو بھی اپنی طرح کرکٹر بنانا چایتے ہیں، جس کی تیاریوں میں وہ آج کل مصروف ہیں۔گزشتہ روز قومی کپتان سرفراز احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیٹے عبداللّہ کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی، جس میں عبداللّہ سرفراز اپنے والد کی طرح کرکٹر بننے کے لیے کرکٹ کھیلنا سیکھ رہے ہیں۔عبداللّہ سرفراز کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرفراز احمد کے بیٹے کو وہ ہی کوچز کرکٹ کھیلنا سیکھا رہے ہیں جنہوں نے سرفراز احمد کی کوچنگ کی تھی۔ویڈیو میں ںسرفراز احمد کے بیٹے شاندار انداز میں بیٹنگ کرتے نظر آرہے ہیں جس پر اُن کے کوچ اُن کی تعریف کر رہے ہیں، شاندار شاٹ کے بعد عبداللّہ سرفراز نے رن لیا اور پھر کوچ کی ہدایت پر اپنے والد کی طرح کیپنگ کرنے لگے۔
سرفراز احمد نے اپنےٹوئٹر اکاؤنٹ پر یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک وقت تھا جب ظفر بھائی اور اعظم بھائی نے میری کوچنگ کی تھی اور مجھے سیکھایا تھا کہ کس طرح کرکٹ کھیلنی ہے اور آج میرے ہی کوچ میرے بیٹے کو کرکٹ سیکھا رہے۔‘اُنہوں نے لکھا کہ ’وقت اتنی جلدی گُزر جاتا ہے۔سرفراز احمد کے بیٹے کی ویڈیو پر کرکٹ تجزیہ نگار عالیہ رشید نے کمنٹ کیا کہ ’پوت کے پاؤں پالنے میں نظر آجاتے ہیں، ماشااللّہ یہ بہت اچھا کھیل رہے ہیں، گوڈ جاب اعظم صاحب۔‘مناہل طارق نامی صارف نے لکھا کہ ’مستقبل کا چیمپیئن، انشااللّہ یہ پاکستان کو فخر محسوس کروائے گا۔‘دوسری جانب پاکستان کرکٹ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی عبداللّہ اور سرفراز احمد کی تصاویر شیئر کی گئیں اور کیپشن میں سوال پوچھا گیا کہ ’دونوں میں سے کون بہتر ہے؟ اور جواب میں لکھا کہ ’ہمارا ووٹ عبداللّہ کے لیے ہے۔‘جس پر سرفراز احمد نے جواب دیا کہ ’ضرور عبداللّہ، اِس بارے میں کوئی سوال نہیں کیونکہ یہ تصویر میرے لیے سب سے بیسٹ تصویر ہے۔‘واضح رہے کہ سرفراز احمد رواں ماہ پاکستان میں ہونے والی پاک سری لنکا ون ڈے سیریز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔