تیسرا چیف آف نیول سٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ 21 ستمبر سے شروع ہوگا

تیسرا چیف آف نیول سٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ 21 ستمبر سے عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم میں شروع ہوگا ، اس بات کا اعلان پیٹرن پاکستان نیوی ہاکی، کموڈور کاشف منیر نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر اولمپئینز سمیع اللہ، ناصر علی اور حنیف خان بھی موجود تھے، کموڈور کاشف میر کا کہنا تھا کہ 28 ستمبر تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں 8 ٹمیں شرکت کرینگی، ٹورنامنٹ میں 42 لاکھ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی جائیگی، سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیم کی جگہ پورٹ قاسم کو ایونٹ میں شامل کیا گیا ہے، فاتح ٹیم کو 17 لاکھ روپے، رنراپ کو 13 لاکھ اور تیسری پوزیشن کو 10 لاکھ روپے انعام میں دیئے جائینگے، ماضی میں پاکستان ہاکی ٹیم نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے

کھویا ہوا مقام واپس لانے کے لئے زیادہ سے زیادہ ٹورنامنٹس کے انعقاد کا ہونا ضروری ہے،بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کے لئے بھی انعامات رکھے گئے ہیں، پاک بحریہ کھیلوں کے فروغ کے لئے کوشاں ہے،ایونٹ میں شرکت کیلئے تمام کھلاڑیوں کا ویکسینیٹڈ ہونا لازمی ہے،پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق اولمپئین حنیف خان کا کہنا تھا کہ نیوی کے سابق کمانڈر کراچی عارف اللہ حسینی مرحوم قومی کھیل کے فروغ میں پیش پیش رہے، ٹورنامنٹ ملک میں قومی کھیل کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا، پاکستان نیوی نے ہمیشہ قومی کو اہمیت دی، پاکستان نیوی کی ٹیم ملک کے ہر ایونٹ میں باقاعدگی سے حصہ لیتی ہے، ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر اولمپئین ناصر علی نے اس موقع پر کہا کہ ٹورنامنٹ میں تمام قواعد وضوابط پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائیگا۔

error: Content is protected !!