فیفا نارملائزیشن کمیٹی کاانتخاب میرٹ پرہونا خوش آئندہے‘سلیم عارف

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سابق چیئرمین گلستان فرینڈزاور قومی فٹبالر سلیم عارف نے چیئرمین نارملائزیشن کمیٹی حمزہ خان کے اس فیصلہ کو درست قرار دیا ہے جو انہوں نے کرنل لودھی کو ان کے عہدے سے فارغ کرکے کیا ۔ چیئرمین حمزہ خان ناصرف فٹبال کھیل سے مخلص ہیں بلکہ اپنے مضبوط ارادوں اور میرٹ پر فیصلے کرنے کے بارے میں بھی اچھی شہر ت رکھتے ہیں جس کے باعث یہ امید پیدا ہوچلی ہے کہ اس بار الیکشن کا عمل انتہائی صاف و شفاف انداز میں مکمل کیا جائے گا اور کوئی بھی نااہل اور اقربا پرور شخص چور دروازے سے ایسوسی ایشن میں داخل نہیں ہوسکے گا۔اللہ تعالی نے لوکل کلبوں کو ایک سنہری موقع فراہم کیا ہے کہ ان کا مستقبل اب انہی کے ہاتھوںمیں ہے۔اب نہ تو کوئی بلیک میلنگ یا و ھونس و دھمکی سے کلب کے ووٹ ہتھیا کر اور نہ ہی کوئی دباؤ ڈال کر آپ کے کلب کو نقصان پہنچاسکتا ہے۔اس لئے بلاخوف و خطر فٹبال کلبس اپنے ووٹ کا درست استعمال کرکے فٹبال کھیل کو اس کا حقیقی مقام دلانے میں اپنا متحرک اور مثبت کردار ادا کریں۔اب فٹبال کلبوں کے مفاد میں ہے کہ دیانتدار ، فٹبال دوست اور مخلصانہ فٹبال کا انتخاب کرکے انہیں موقع فراہم کریں کہ وہ فٹبال کے فروغ کیلئے کام کرکے پاکستان کی فٹبال کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکیں۔کرنل (ر) مجاہد اﷲترین کے نام سے کون واقف نہیں وہ اپنے آپ میں فٹبال کے انسائکلوپیڈیا ہیں جس کا اعتراف نمائندہ فیفا نے بھی کیا ہے ۔

ان کا ماضی بے داغ اور سابق سیکریٹری فیڈریشن کے عہدے پر ان کی کارکردگی مثالی رہی ہے ۔سلیم عارف کا کہنا تھا کہ کرنل مجاہد نے ہی 2006-07میںپاکستان پریمئر لیگ کی بنیاد ڈالی ۔ ان کی بحیثیت قائم مقام سیکریٹری فیڈریشن نامزدگی نارملائزیشن کمیٹی کاایک ایسا فیصلہ ہے جو پاکستان میں فٹبال کی ترقی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔کمیٹی پر اعتراضات یا شکوک وشبہات کا اظہار کرنا اچھا شگون نہیں ۔ ان کے ہاتھ مضبوط کئے جائیں تاکہ فیفا اوراے ایف سی نے انہیں جو مینڈیٹ دیا ہے وہ اس کو بلاتفریق اورآزادانہ ماحول میں اسے منطقی انجام تک پہنچاسکیں اور پاکستان کی فٹبال جو ہمیشہ گروہی سیاست کی نظر رہی ہے اسکا خاتمہ یقینی ہوجائے اورزاتی پسند و ناپسند کے بجائے پاکستان میں فٹبال کی ترقی ہماری اوّلین ترجیح ہونی چاہیے۔

تعارف: newseditor