انگلش ٹیم سے کھیلنے کی پیش کش قبول نہیں کروں گا:جنید خان

لاہور( سپورٹس لنک رپورٹ )برطانوی شہریت کے حامل ٹیسٹ فاسٹ بالرجنید خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں جوعزت ملتی ہے وہ انگلش کرکٹر بن کر نہیں مل سکتی، انگلینڈ ٹیم سے کھیلنے کی پیش کش قبول نہیں کروں گا۔قائد اعظم ٹرافی میں کے پی کے ٹیم میں شامل فاسٹ بالر نے یو بی ایل گرانڈ ،کراچی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری کارکردگی سب کے سامنے ہے، ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کرکے پاکستانی سکواڈ میں جگہ بنانے کی کوشش کروں گا،امید پر دنیا قائم ہے۔جنید خان نے کہاکہ امید یہی ہے کہ ڈومیسٹک سیزن اچھا گزرے گا،خیبر پختونخواہ کے علاقہ صوابی کے چھوٹے سے گاں سے آیا ہوں

برطانوی شہریت رکھنے کے باوجود میرے لیے پاکستان پہلے ہے،مجھے انگلینڈ میں دو کلبز کی جانب سے بطور لوکل پلیئر کانٹی کرکٹ کھیلنے کے چارسال کے معاہدے کی پیشکش ہوئی تھی،معاہدہ کرلیتا تو پاکستان کا سیزن اوور سیز کھلاڑی بن کرکھیلنا پڑجاتا،کانٹی کھیلنے کا مطلب انگلینڈ ٹیم میں شمولیت کا راستہ بننا ہے،مجھے پاکستان ٹیم کیلئے کھیلنا ہے، انگلینڈ کے لئے نہیں۔یاد رہے کہ جنید خان نے محمد عامر کے لیے خود کو ورلڈ کپ کے لیے ڈراپ کیے جانے پر ٹویٹر پر منہ پر پٹی باندھ کر احتجاج کیا تھا جس پر پی سی بی کی جانب سے انہیں وارننگ دی گئی تھی ۔

error: Content is protected !!