پشاور(سپورٹس رپورٹر) دوسرارائٹ ٹوانفارمیشن ال خیبرپختونخواٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ ا ج سے شروع ہورہاہے سپورٹس آرینا قیوم سپورٹس کمپلکس کی افتتاحی تقریب صبح دس بجے منعقد کیاجائے گی ۔ان خیالات کااظہارکمشنر آرٹی آئی ریاض خان داودزئی نے میڈیا سنٹرپشاورمیں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاسیکرٹری کفایت اللہ اورصدرخیبرپختونخوااولمپک ایسوسی ایشن سید عاقل شاہ بھی موجودتھے۔ریاض داودزئی نے بتایاکہ تین روزہ ایونٹ کاافتتاح صدرکے پی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن سابقہ چیف کمشنر آرٹی آئی عظمت حنیف اورکزئی کریں گے جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی ہونگے جوفاتح کھلاڑیوں کوایوارڈز وکیش انعامات بھی دینگے۔انہوںنے آرٹی آئی کے حوالے بتایاکہ ہماراورخاص کرصوبہ بے انتہا مشکلات ودہشت گردی کاشکاررہااوریہاں کے عوام اب تک مسائل سے دوچارہیں آرٹی آئی کامقصد عوام کی مشکلات کافوری ازالہ کرناہے ۔
28ستمبر کوورلڈ آرٹی آئی ڈے بھی منایاجائے گااورآگاہی واک کابھی اہتمام کیاجائے گاکفایت اللہ نے ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کے حوالے سے بتایاکہ پورے صوبے وقبائلی اضلاع سے ڈیڑھ سے زائد میل فی میل کھلاڑی شرکت کررہے ہیں سنگل وڈبل کی بنیاد پرمقابلے کرائے جارہے ہیں کوشش ہوگی کہ نیشنل گیمز کے لیے کھلاڑیوں کاانتخاب بھی ایونٹ سے کریں۔خیبرپختونخوا ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن اور رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن کے باہمی اشتراک سے ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ پشاور سپورٹس کمپلیکس میں منعقد کی جائے گی انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع کے 150 سے ذائد کھلاڑی شرکت کریں گے جس میں نیشنل گیمز کے لئے بہترین ٹیم کا انتخاب بھی کیا جائے گا۔28 ستمبر تک جاری رہنے والی چمپیئن شپ میں صوبے بھر کے 100 میل جبکہ 40 فیمل کھلاڑی حصہ لیں گے۔چیمپئن شپ میں دو کیٹگریز میل سینگل ،ڈبل اور فیمل سنگل، ڈبل کے مقابلے ہوں گے۔اس موقع پر کھلاڑیوں میں آرٹی آئی کی اہمیت کے حوالے سے اگاہی واک کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔