نیشنل گیمز کے سلسلے میں صوبائی والی بال ٹیموں کی تربیتی کیمپ کیلئے مرد وخواتی کھلاڑیوں کے ناموں کااعلان

پشاور(سپورٹس رپورٹر)پشاور میں منعقدہ نیشنل گیمز کے سلسلے میں صوبائی والی بال ٹیموں کی تربیتی کیمپ کیلئے مرد وخواتی کھلاڑیوں کے ٹرائلز مکمل ہوگئے،صوبائی والی بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گزشتہ روز پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور میں لئے گئے ٹرائلزمیں پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع اور قبائلی اضلاع سے بڑی تعدادمیں کھلاڑیوںنے حصہ لیا

سلیکشن کمیٹی کی نگرانی ہونیوالے ٹرائلز کے بعد کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیاگیا۔تربیتی کیمپ کیلئے مرد وں کے 21کھلاڑیوں کا انتخاب کیاگیاجن میں زرناب خان ،رفعت اللہ خان،عادل خان،احتشام خان،مظہر علی،ریاض نور،خلیل اللہ،محمد حمزہ ،خلیل اللہ،حمزہ احمد،کلیم اللہ،ولید خان،معازخان،عرفان اللہ،منظور خان،احمد،جنید،معاذخان،حسن،عمران خان،اکمل حسین شامل ہیں ،کوچز سجادخان،شوکت علی ،لیئق خان ہونگے ،جبکہ خواتین کے کھلاڑیوں میں صباشاہ،ارسہ بشیر ،عائشہ یوسف زکی،شازیہ منظور،لبنیٰ شاہین،نتاشا،شاہ رخ ،ایمن ،رامین،رمشائ،اقراء خالد،بی بی نازو،تنزیلہ زمان،کائنات،انودہ ،زکرہ شاہد ،رقیہ ،زہرہ،عینااور مقدس رحمن شام ہیں ،کوچز واصف اللہ اورظہور خان جبکہ منیجر رحم بی بی ہوںگی۔

تعارف: newseditor