نیشنل گیمز میں شرکت کے لئے پنجاب آرچری ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ایک روزہ ٹرائلز ملتوی

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان آرچری فیڈریشن نے نیشنل گیمز میں شرکت کے لئے پنجاب آرچری ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ایک روزہ اوپن ٹرائلز ملتوی کردیئے ہیں۔ یہ ٹرائلز آج جمعرات سے لاہور میں شروع ہونے تھے۔ پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان نے بتایاکہ ٹرائلز ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کئے گئے ہیں ٹرائلز کی نئی تاریخ کا اعلان آئندہ چند روز میں کردیا گیا۔ منتخب ٹیم نیشنل گیمز میں شرکت کرے گی اور یہ گیمز 26 اکتوبر سے 2 نومبر پشاور کے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں کھیلی جائے گی جس میں ملک بھر سے 9 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، ہائر ایجوکیشن کمیشن، اسلام آباد، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

error: Content is protected !!