پاکستان اور سری لنکا کے مابین 3ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ27ستمبرکو کھیلا جائیگا

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اور سری لنکا کے مابین 3ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 27ستمبرجمعہ کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ون ڈے میچز دوپہر3بجے شروع ہوا کرینگے۔پہلے ایک روزہ میچ میں جول ولسن اور احسن رضا آن فیلڈ آمپائرز،مائیکل گف تھرڈ امپائر اور راشد ریاض فورتھ امپائر ہوں گے،دونوں ٹیموں کے مابین اب تک کھیلے گئے ون ڈے میچز میں گرین شرٹس کو برتری حاصل ہے۔سری لنکا کیخلاف سیریز نئے ہیڈکوچ اور باؤلنگ کوچ کا پہلا امتحان ہوگا۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پاکستان سری لنکا ون ڈے سیریز کی تیاریاں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے،پاکستان رینجرز سندھ نے سٹیڈیم کا کنٹرول سنبھال لیا ہوا ہے جبکہ اسٹیڈیم میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم نے بھی کام شروع کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے مابین 3 ون ڈے میچز کی سیریز (کل)جمعہ سے شروع ہو گی۔تینوں ون ڈے میچز روشنیوں کے شہر کراچی میں کھیلے جائیں گے۔پہلا ون ڈے جمعہ کے روز سہ پہر3بجے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ پاک سری لنکا کے باقی ون ڈے میچز 29ستمبر اور 2اکتوبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق کراچی آمد کے بعدسری لنکا کرکٹ ٹیم نے بدھ کو اپنا شیدول پریکٹس سیشن منسوخ کردیا ۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ کھلاڑی آرام کریں گے۔پاکستانی کرکٹ ٹیم نے بدھ کو شام کو پریکٹس کی۔سری لنکا اور آئی سی سی کے سیکیورٹی حکام بھی کراچی پہنچ گئے ہیں۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پاکستان سری لنکا ون ڈے سیریز کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ گراونڈ، ڈریسنگ روم، چئیرمین باکس سمیت وی آئی پی اور جنرل انکلوژرز کی تزئین و آرائش بھی ہو گئی۔پاکستان رینجرز سندھ نے سٹیڈیم کا کنٹرول سنبھال لیا، سٹیڈیم ڈاگ سرچنگ اور خصوصی آلات کے ذریعے کلئیر کیا جا رہا ہے۔ اسٹیڈیم میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم نے بھی کام شروع کر دیا، 80سے زائد ہائی ریزولیشن کیمرے نصب کر دیئے گئے، اسٹیڈیم کا ایک ایک حصہ کیمرے کی نظرمیں ہوگا، اسٹیدیم میں بیٹھے ہرشخص کی نقل وحرکت مانیٹر ہو گی۔گراونڈ کے چاروں اطراف، ملحقہ سڑکیں اور عمارتیں بھی کیمرے کی آنکھ سے نہیں بچ سکیں گی، 4میگا پکسل کیمرے رات کی تاریکی میں بھی ریکارڈنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں، کمانڈ اینڈ کنڑول روم کی نگرانی سیکورٹی ادارے کریں گے۔آئی سی سی نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے لیے ڈیوڈ بون کو میچ ریفری مقرر کیا ہوا ہے جبکہآئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل مائیکل گف، جول ولسن اور علیم ڈار امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے آئی سی سی انٹرنیشنل پینل میں شامل احسن رضا، شوزب رضا اور آصف یعقوب بھی سیریز میں ذمہ داریاں نبھائیں گے۔پہلے ایک روزہ میچ میں جول ولسن اور احسن رضا آن فیلڈ آمپائرز،مائیکل گف تھرڈ امپائر اور راشد ریاض فورتھ امپائر ہوں گے۔دوسرے ایک روزہ میچ میں مائیکل گف اور شوزب رضا آن فیلڈ امپائرز،جول ولسن تھرڈ امپائر اور احسن رضا فورتھ امپائر مقرر ہونگے۔تیسرے ایک روزہ میچ میں جول ولسن ، علیم ڈار آن فیلڈ آمپائرز،مائیکل گف تھرڈ امپائر جبکہ آصف یعقوب فورتھ امپائر تعینات کردیئے گئے۔دونوں ٹیموں کے مابین اب تک کھیلے گئے ون ڈے میچز میں گرین شرٹس کو برتری حاصل ہے۔دونوں ٹیموں کے مابین 153ون ڈے میچز کھیلے گئے جن میں پاکستان نے90،سری لنکا نے58 میچز جیتے جبکہ ایک میچ برابر اور5بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔

تعارف: newseditor